ETV Bharat / state

مالیگاؤں: 'کمشنر کے خلاف ووٹ دینے کیلئے مشروط طور پر تیار' - اردو نیوز مالیگاؤں

متحدہ محاذ کے رابطہ کار اور جنتا دل سیکولر کے سیکریٹری مستقیم ڈگنیٹی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن میں برسر اقتدار پارٹیاں، خاص طور سے کانگریس اگر کمشنر کے خلاف عدم اعتماد کی تجویز پیش کرتی ہے تو اس کے ساتھ واٹرگریس اور بائیو مائننگ کا ٹھیکہ رد کرنے ساتھ ہی گرنا ڈیم پمپنگ اسٹیشن کا ٹینڈر بھی رد کرنے کی تجویز بھی شامل کرے تب ہی متحدہ محاذ اس تجویز کی مکمل حمایت کرے گا۔

janata dal secular leader mustaqeem dignity press conference over mmc commissioner in malegaon
مستقیم ڈگنیٹی
author img

By

Published : Mar 17, 2021, 1:54 PM IST

مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ جنتا دل شروع سے موجودہ کمشنر کے مخالف رہی ہے کیونکہ کورونا متاثرین کے علاج کے لیے ٹینٹ لگانے سے لے کر آج تک ہم کمشنر سے بر سر پیکار رہے ہیں جبکہ بہت سے لوگ اس وقت کمشنر کی حمایت کررہے تھے۔

دیکھیں ویڈیو

مستقیم ڈگنیٹی نے بر سراقتدار جماعت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ بر سر اقتدار جماعت نے کمشنر کے خلاف عدم اعتماد کی تجویز پیش کرنے کی تیاری کرلی تھی لیکن شیوسینا رہنما و ریاستی وزیر دادا بھسے کے دباؤ میں آکر یہ تجویز پیش نہیں کی گئی۔

انھوں نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا دادا بھسے اس بدعنوان کمشنر کی سر پرستی کررہے ہیں؟ اس کا انکشاف سابق رکن اسمبلی شیخ رشید کو کرنا چاہیے کیونکہ شیوسینا اقتدار میں حصہ دار ہے اور شیوسینا کو بھی کمشنر کے تعلق سے اپنی پالیسی واضح کرنی ہوگی۔

انھوں نے مزید کہا کہ تجویز عدم اعتماد کے تعلق سے جنتادل اور متحدہ محاذ اب محتاط ہوگیا ہے کہ پہلے کی طرح برسر اقتدار پارٹیاں دوبارہ سے دھوکہ تو نہیں دیں گی؟

مزید پڑھیں:

وسیم رضوی کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

ڈگنیٹی نے کہا کہ بائیو مائننگ کا جو ٹھیکہ دیا گیا ہے وہ 17 کروڑ روپے کا ہے جبکہ چار تا چھ کروڑ روپے بیت المال کے نقصان ہورہا ہے جس کے لیے برسر اقتدار انتظامیہ ذمہ دار ہے اور اس میں دونوں کی ساز باز ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.