اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں جن جاگرن سمیتی نے بی جے پی کے رکن پارلیمان رمیش بدھوڑی کے ناشائستہ زبان استعمال کرنے کے خلاف سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے نام میمورنڈم دیا۔جن جاگرن سیمتی کے اراکین نے بی جے پی کے رکن پارلیمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
ملک میں آج کل سیاست انتہائی نچلی سطح پر ہونے لگی ہے اور فرقہ پرست تناصر ہیں کہ ایک مخصوص طبقے کو ٹارگٹ بنائے ہوئے ہیں، اسی طرح کا ایک واقعہ ہمارے ملک کی نیو پارلیمنٹ ہاؤس میں پیش آیا،
رکن پارلیمن دانش علی کو خوب برا بھلا کہا اور انہیں گالیاں دیتے ہوئے باہر دیکھ لینے کی دھمکی دڑا لی، جس سے پارلیمنٹ ہاؤس کی توہین ہوئی ہے، پارلیمنٹ میں ہوئے اس واقعے کے بعد سب لوگ حیرت میں پڑ گئے، ملک میں کئی ساری سماجی تنظیموں کی جانب سے مذمت کی گئی ۔
یہ بھی پڑھیں:Abu Asim Azmi Protest In Mumbai ابوعاصم اعظمی کا حکومت پر انڈیا الائنس کی آواز دبانے کا سنگین الزام
یہ بھی کہا کہ ملک میں فرقہ پرستوں کو بڑھاوا مل رہا ہے،اسی کی ایک کڑی کے طور پر اورنگ آباد شہر کے ڈویژنل کمشنر میں جن جاگرن سمیتی کے ذمہ داران پہنچے ۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں اس طرح کے بیان دینے والے رمیش بدھوڑی کے خلاف ہیٹ سپیچ کا معاملہ درج کرتے ہوئے ان کی رکنیت منسوخ کی جائے اور ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے