ETV Bharat / state

مہاراشٹر: لاک ڈاؤن 10 بجے رات سے لگایا جائے - اردو نیوز ممبئی

رمضان المبارک میں مسجدوں میں تراویح ادا کرنے کی چھوٹ دینے کا مطالبہ زور پکڑتا جا رہا ہے۔ اسی کڑی میں جمعیت علماء مہاراشٹر کے جنرل سکریٹری مولانا حلیم اللہ قاسمی کی قیادت میں شہر کے مختلف علاقوں کے جمعیت علماء کے اراکین نے شہر کے نگراں وزیر اسلم شیخ سے ملاقات کی اور اپنے مطالبات پر مشتمل ایک میمورنڈم پیش کیا اور خاص طور سے یہ مطالبہ کیا کہ مسجدو ں میں تراویح ادا کرنے کی اجازت دی جائے۔

jamiat ulama maharashtra demanded for taraweeh namaz
لاک ڈاؤن 10 بجے رات سے لگایا جائے تاکہ تروایح کی نماز ادا کی جاسکے
author img

By

Published : Apr 10, 2021, 1:13 PM IST

جمعیت علماء مہاراشٹر کے جنرل سکریٹری مولانا حلیم اللہ قاسمی نے کہا کہ کورونا سے عوام کی حفاظت کیلئے ممبئی سمیت مہاراشٹر بھر میں سخت پابندیاں عائد ہیں اور ایسے میں چندر وز بعد رمضان کا مقدس مہینہ شروع ہونے والا ہے۔

اس سے پہلے کووڈ کے سبب گزشتہ رمضان المبارک لاک ڈاؤن میں گزر گیا جس کے سبب مسلمان مسجدوں میں عبادت سے محروم ہو گئے تھے، مدارس بند تھے۔

انہوں نے کہا کہ ایک سال میں رمضان کا مہینہ آتا ہے۔ اس مہینے میں ہماری عبادت ضائع نہ ہو۔

مولانا حلیم اللہ قاسمی نے زور دے کر نگراں وزیر اسلم شیخ سے کہا کہ رات 8 بجے لاک ڈاؤن لگایا جارہا ہے۔ کم سے کم اتنا کیا جائے کہ رات 8 بجے کے بجائے رات دس بجے لاک ڈاؤن لگایا جائے تاکہ ہماری تراویح اور قرآن مکمل ہو سکے اور صبح لاک ڈاؤن ختم ہونے کا وقت جو 7 بجے مقرر کیا گیا ہے اس کو 9 بجے تک بڑھا دیا جائے۔

وفد کی باتوں کو غور سے سننے کے بعد نگراں وزیر اسلم شیخ نے کہا کہ اس مسئلے سے نہ صرف وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کو آگاہ کریں گے بلکہ آئندہ ہونے والی کابینہ کی میٹنگ میں اس معاملے کو رکھا جائے گا تاکہ اس ضمن میں کوئی مثبت فیصلہ کیا جاسکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اس بات کا احساس ہے لیکن کورونا کے بڑھتے ہوئے زور کے پیش نظر عوام کے تحفظ کیلئے حکومت نے یہ پابندیاں عائد کی ہیں۔ امید ہے کہ لوگ حکومت کے ساتھ تعاون کریں گے۔

مولانا حلیم اللہ قاسمی نے زور دے کر کہا کہ رمضان المبارک میں عبادت ضائع نہ ہو اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمارے مطالبے کو منظور کیا جائے اور تراویح اور نماز ادا کرنے کی چھوٹ دی جائے۔ دوبارہ عبادت ضائع نہ ہو اس کا خیال رکھا جائے۔

مزید پڑھیں:

مہاراشٹر کے کووڈ اسپتال میں آتِشزدگی، چار ہلاک

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جو بھی گائیڈ لائن ہے۔ اس پر مکمل طور پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ وفد میں مولانا حلیم اللہ قاسمی کے علاوہ مولانا محمد اشتیاق (نائب صدر جمعیت علما مہاراشٹر)، مفتی حفیظ اللہ قاسمی (ناظم تنظیم جمعیت علما مہاراشٹر)، مولانا محمد اسلم قاسمی (جمعیت علما شمال مغربی زون ممبئی)، مولانا محمد احمد (نائب صدر جمعیت علما شمال مغربی زون)، قاری اکرام اللہ جنرل سکریٹری جمعیت علما مالونی، ملاڈ)، مولانا معراج الحق (آرگنائزر جمعیت علما مہاراشٹر) شامل تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.