ETV Bharat / state

Jamia Kashiful Uloom: میٹرک کے امتحانات میں جامعہ کاشف العلوم کا نتیجہ صد فیصد - ای ٹی وی بھارت اردو خبر

مراٹھواڑہ کی اولین دینی درس گاہ جامعہ کاشف العلوم کے طلبا نے ایس ایس سی کے امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کیں، جامعہ کا رزلٹ صد فیصد رہا ہے، جامعہ کے ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ طلبا کو دینی تعلیم کے علاوہ عصری علوم سے واقف کروانا جامعہ کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ Jamia Kashiful Uloom in Matriculation Examination is 100%

میٹرک کے امتحانات میں جامعہ کاشف العلوم کا نتیجہ صد فیصد

author img

By

Published : Jun 22, 2022, 9:17 AM IST

اورنگ آباد: اورنگ آباد میں واقع جامعہ کاشف العلوم کا شمار مراٹھواڑہ کی اولین دینی جامعات میں ہوتا ہے، جامع کاشف العلوم سے فارغ طلبا ملک اور بیرون ملک میں جامعہ کا نام روشن کررہے ہیں، اس سال میٹرک کے امتحانات میں جامعہ کے ستائیس طلبا نے شرکت کی اور کامیابی حاصل کی۔ اورنگ آباد میں واقع جامعہ کاشف العلوم میں عالمیت کی تعلیم حاصل کرنے والے بچے دسویں اور بارہویں کے بھی امتحان دے رہے ہیں۔ اس سال دونوں جماعت کے طلبا نے امتحان دیے تھے ان میں سے سبھی طلبا امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں۔ Jamia Kashiful Uloom in Matriculation Examination is 100%

میٹرک کے امتحانات میں جامعہ کاشف العلوم کا نتیجہ صد فیصد
میٹرک کے امتحانات میں جامعہ کاشف العلوم کا نتیجہ صد فیصد
میٹرک کے امتحانات میں جامعہ کاشف العلوم کا نتیجہ صد فیصد

جامعہ کاشف العلوم میں حفظ، عالمیت اور افتاح کی تعلیم دی جاتی ہے، طالبات کے لیے بھی علاحدہ سے مدارس اور مکاتب کا جال بچھایا گیا ہے، جامعہ کاشف العلوم میں مراٹھواڑہ اور دیگر ریاستوں کے طلبا بھی زیر تعلیم ہیں، کورونا وبا کے باوجود جامعہ کے ذمہ داروں نے تعلیمی معیار کو برقرار رکھنے کی ہر ممکن کوشش کی، میٹرک میں کامیاب طلبا نے اپنے تاثرات کچھ یوں بیان کیے۔ محمد عابد خان مجاہد خان کا عالمیت کا آخری سال ہے۔ اسی کے ساتھ ہی عابد خان نے دسویں جماعت کا امتحان دیا تھا جس میں انہوں نے ستیانوے فیصد حاصل کیا ہے۔ میں مستقبل میں وکیل بننا چاہتا ہوں کیوں کہ دین کے قانون کے ساتھ دنیا کا بھی قانون جان سکوں۔ ساتھ ہی دینی اور دنیاوی تعلیم حاصل کرنا آج کی اہمیت ہے۔

واضح رہے کہ جامعہ کاشف العلوم سے اب تک تقریباً چار ہزار طلبہ حافظ بن چکے ہیں، دو ہزار طلبا عالم اور ڈھائی ہزار طالبات عالمیت کا کورس مکمل کرچکی ہیں، جامعہ کاشف العلوم مراٹھواڑہ کی واحد ایسی درس گاہ ہے جو دینی علوم کے ساتھ عصری علوم کو بھی ترجیح دیتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.