ETV Bharat / state

Kash Movie Screening in Mumbai ممبئی میں جماعت اسلامی کی تیار کردہ فلم ’کش‘ کی اسکریننگ

author img

By

Published : Dec 22, 2022, 7:10 PM IST

ممبئی کے ایک اسٹوڈیو میں جماعت اسلامی کی جانب سے منشیات سے متعلق فلم ’کش‘ کی اسکریننگ کے موقع پر حاضرین نے جماعت اسلامی کی کاوشوں کی سراہنا کرتے ہوئے فلم کو پروموٹ کرنے کی سفارش کی۔ Jamat e Islami Movie on Drug Abuse ‘Kash’

1
1

ممبئی: جماعت اسلامی ہند، ممبئی میٹرو کی جانب سے تیار کردہ فِلم ’کَش‘ کی اسکریننگ 21 دسمبر کو ایک سٹوڈیو میں انجام دی گئی جس میں شہر کے نامی گرامی شخصیات نے شرکت کی۔ اس فِلم کو 2022 کے FICIMAD گرینڈ جیوری کا خطاب ملا ہے اور ایسٹرن یورپ فلم فیسٹیول میں اول مقام حاصل کیا۔ جُنید امام کی ہدایتکاری میں بنی فلم 2022 سنگاپور کے ورلڈ فلم کارنیوال میں بھی فلم فاتح رہی، ساتھ ہی انٹرنشینل فلم فیسٹیول آف بوسٹن میں بھی اس کا انتخاب کیا گیا ہے۔ Movie ‘Kash’ Screened in Mumbai

فلم تیار کرنے والوں کا کہنا ہے کہ ’کَش‘ کا خاص مقصد سماج میں منشایت کے بڑھتے رجحان اور اُس کے ذریعے سے بڑے پیمانے پر متاثر ہو رہے لوگوں کو بچانا ہے۔ اسکریننگ کے موقع پر عبد الحسیب بھا ٹکر (صدر،جماعت اسلامی ہند، ممبئی شہر) نے ابتدائی گفتگو کی جس میں فلم کی غرض و غایت کے بارے میں مفصل بات کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ’’نوبل ریل یوٹیوب چینل‘‘ نشه کی لت سے نوجوانوں کو بچانے کی غرض سے بیداری پر مبنی مواد کی ترسیل کا پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔ آئندہ بھی اس چینل کو اسی مقصد کے تحت استعمال کیا جائے گا۔

1
ممبئی میں جماعت اسلامی کی تیار کردہ فلم ’کش‘ کی اسکریننگ

ہدایت کار جنید امام نے کہا کہ یہ فلم منشیات میں مبتلا لوگوں کو پھر سے ایک نئی زندگی کی شروعات کی طرف رہنمائی کرے گی، انہیں قوّت اور حوصلہ دیگی۔ ورشا ودیا ویلاس (نشہ مکت سماج) کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے ٹیکنالوجی کا بہتر استعمال کیا ہے۔ ہمیں اس پیغام کو اگلی نسل تک پہنچانے کا عزم کرنا ہوگا۔

اس موقع پر اقبال نیازی (کردار آرٹ اکیڈمی) نے کہا کہ ’’والدین کو یہ فلم خصوصی طور پر دکھائی جائے کہ تاکہ وہ بھی اپنے گھر کی طرف خاص توجہ دیں۔‘‘ حاضرین نے فلم کی کافی سراہنا کی اور پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔ مقررین نے اس موقع پر اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا: ’’آج معاشرے کو ایسی فلموں کی سخت ضرورت ہے۔ ڈیجیٹل دور اور میڈیا سے مکمل استفادہ اٹھایا گیا اور بامقصد پیغام پر مبنی فلم کی اسکریننگ دیکھنے کو ملی۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: Family First Guidance بہتر ازدواجی زندگی کے لیے ممبئی جامع مسجد کی جانب سے سیمینار

ثنا ملک نے کہا کہ ’’لوگ منشیات کی لت میں بری طرح ملوث ہوتے جا رہے ہیں۔ منشیات کا بڑے پیمانے پر کاروبار جاری ہے۔ یہ مووی لوگوں کے دلوں کو متاثر کرے گی۔‘‘ دلیپ گری کے مطابق ’’نشے نے پورے سماج کو برباد کر رکھا ہے، اس کا دائرہ بہت وسیع ہے لہٰذا بڑے پیمانے پر کام کی ضرورت ہے۔‘‘ فیاض احمد خان (سابق ایم ایل اے) نے کہا کہ ’’ایسے عنوانات کو باضابطگی سے پیش کیا جانا چاہیے۔ نشه ہماری نسلوں کو تباہ و برباد کر رہا ہے۔‘‘

نریش کمار جھا (صدر گلوبل فاؤنڈیشن) نے اس فلم کو سبھی افراد کو دکھائے جانے کی سفارش کی۔ انہوں نے کہا: ’’یہ فلم ہر ایک کو دکھائی جانی چاہئے، خصوصی طور پر طلباء میں بیداری پیدا کی جائے۔ سرفراز آرزو (مدیر، ہندوستان) نے بھی فلم کے متعلق اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ رضوان الرحمٰن (امیرِ حلقہ جماعت اسلامی ہند مہاراشٹرا) نے کہا کہ ’’فلمیں سماج کا آئینہ ہوتی ہیں۔ نشہ اور اس طرح کی بے شمار برائیوں پر ہم سب کو مل کر کام کرنا ہے، تمام ہی تنظیموں اور این جی اوز کو مل کر بڑے پیمانے پر کام کرنا ہوگا۔ ملک میں تیزی سے پھیل رہے منفی عناصر کے خاتمے کے لیے ایک جُٹ ہو کر تعمیری رخ دینا ضروری ہے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.