ETV Bharat / state

جالنہ: کنویں میں ڈوبنے سے تین حقیقی بھائیوں کی موت - کنویں میں ڈوبنے سے تین حقیقی بھائیوں کی موت

مہاراشٹر میں جالنہ ضلع کے پیپل گاوں میں ایک حادثہ پیش آیا جس میں ایک ہی خاندان کے تین حقیقی بھائی کنویں میں غرقاب ہوکر ہلاک ہوگئے۔

Jalna: Three real brothers die after drowning in a well
جالنہ: کنویں میں ڈوبنے سے تین حقیقی بھائیوں کی موت
author img

By

Published : Nov 19, 2020, 10:26 PM IST

جالنہ کے پیپل گاؤں کی باولی میں تین حقیقی بھی حادثاتی طور پر کنویں میں گرکر ہلاک ہوگئے جبکہ پولیس نے تینوں بھائیوں کی لاشوں کو کنویں سے باہر نکال کر پوسٹ مارٹم کےلیے راجور کے سرکاری ہسپتال منتقل کردیا۔

جالنہ: کنویں میں ڈوبنے سے تین حقیقی بھائیوں کی موت

پولیس کے مطابق تینوں بھائی شام کے اوقات میں فصل کو پانی دینے کےلیے کھیت پہنچے تھے تاہم بڑا بھائی پانی کی موٹر کو اسٹارٹ کرتے وقت برقی کی زد میں آگیا اور باولی میں گرپڑا، جسے بچانے کےلیے دونوں بھائی بھی پانی میں کود پڑے جبکہ تینوں غرقاب ہوگئے۔

جب تینوں بھائی دیر رات تک گھر نہیں پہنچے تو گاؤں کے کچھ لوگ کھیت گئے تب انہیں حادثہ کا پتہ چلا اور پولیس کو اس کی اطلاع دی گئی۔ پولیس نے تینوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کےلیے روانہ کردیا اور ایک کیس درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

For All Latest Updates

TAGGED:

جالنہ
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.