ETV Bharat / state

جالنہ: پولیس نے 57 لاکھ کا گٹکھا ضبط کیا - Maharashtra news

ریاست مہاراشٹر کے ضلع جالنہ میں پولیس نے دو مقامات پر چھاپے ماری کر تے ہوئے تقریبا 57 لاکھ کا مختلف کمپنیوں کا گٹکھا ضبط کیا ہے اور ساتھ ہی چار ملزموں کو حراست میں لیا ہے۔

پولیس نے 57 لاکھ کا گٹکا ضبط کیا
پولیس نے 57 لاکھ کا گٹکا ضبط کیا
author img

By

Published : May 22, 2020, 5:57 PM IST

بتایا جا رہا ہے کہ جالنہ پولیس کو خفیہ جانکاری ملی تھی کہ جالنہ ایم آئی ڈی سی علاقے میں کچھ لوگ گٹکھا لینے کے لئے ایک گاڑی سے جارہے ہیں۔ جس کے بعد پولیس متحرک ہوی ۔ ملزموں کو حراست میں لے کر جب پوچھ گچھ کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ جالنہ کے ایم آئی ڈی سی میں موجود ایک گوڈاؤن میں گٹکھا رکھا ہوا ہے۔

پولیس نے 57 لاکھ کا گٹکا ضبط کیا

جس کے بعد جالنہ پولیس نے گوڈاؤن پر چھاپا مارا تو گوڈاؤن میں مختلف کمپنیوں کا گٹکا پان مصالحہ موجود تھا جس کی قیمت تقریبا 50 لاکھوں روپئے بتا ئی جا رہی ہے۔ پولیس نے اس گوڈاؤن سے تین لوڈنگ گاڑی دو موٹرسائیکل اور ایک کار بھی ضبط کی ہے۔

اسی طرح جالنہ پولیس کوخفیہ جانکاری ملی تھی کہ جالنہ کے امبڑ تعلقہ کے ایک ہال میں میں غیر قانونی طریقے سے گٹکا رکھا ہوا ہے جس کے بعد پولیس نے امبڑ تعلقہ کے ایک ہال پر چھاپہ ماری کر تے ہوے وہاں پر رکھے سات لاکھ روپے کا گٹکا ضبط کیا ہے اس معاملے کی کی تفتیش جالنہ پولیس کر رہی ہے۔
واضح رہےکہ کہ مہاراشٹرا میں گٹکا پر پابندی لگائی گئی ہے۔ جس کی وجہ سے پولیس گٹکا بیچنے والوں پر سخت کارروائی کررہی ہے جس کی وجہ سے گٹکا مافیہ میں خوف و حراس دیکھا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.