مہارشٹر کے ضلع جلگاوں میں میں ہوئے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخابا ت کے دوران مجلس اتحاد المسلمین کے کاؤنسلرز پر شیو سینا امیدوارں کے حق میں ووٹ دینے کا الزام ہے، جس کے بعد ان تین کاونسلروں کو وجہ بتاو نوٹس جاری کی گئی ہے ۔
ایم آئی ایم کے ریاستی کارگزار صدر ڈاکٹر غفار قادری نے جلگاؤں کے ایم آئی ایم ضلع صدر ضیا احمد باگوان اور تین کونسلرز ریاض باگوان، سعیدہ یوسف شیخ اور سُنّنا دیشمکھ کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے۔ انہیں وضاحت پیش کرنے کے لیے تین دنوں کی مہلت دی گئی ہے۔ بصورت دیگر انھیں پارٹی سے معطل کردیا جائے گا۔
ڈاکٹر غفار قادری نے ایک پریس کانفرنس میں اس بات کی جانکاری دی۔ ڈاکٹر قادری کے مطابق تینوں کارپوریٹرس نے پارٹی کی پالیسی کے خلاف کام کیا ہے۔ واضح رہے کراس ووٹنگ کی وجہ سے شیوسنا کے میئر منتخب ہوئے ہیں ۔ جبکہ بی جے پی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔