ETV Bharat / state

Telling non Muslim Brothers about Islam غیر مسلم بھائیوں تک اسلامی تعلیمات پہنچانا ضروری - Islamic teachings important Convey to non Muslim

ملک میں اسلامی تعلیمات کو غلط انداز میں پیش کرنے کی کوششوں کے درمیان ممبئی میں شہر کے معززین، سماجی کارکن اور مسلم صحافیوں نے یہ غیر مسلم بھائیوں کو اسلام کی تعلیمات سے متعارف کرانے کے لیے ایک مہم کا آغاز کیا۔ Islamic teachings important to Convey to non Muslim Brothers

Islam jimkhana meeting
Islam jimkhana meeting
author img

By

Published : Sep 15, 2022, 2:22 PM IST

ممبئی: ملک میں چند شرارتی عناصر اور انتہا پسندوں کے ذریعے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی اور اسلامی تعلیمات کو غلط انداز میں پیش کرنے کی کوششوں کے درمیان مسلمانان ممبئی کی ممتاز غیر سرکاری تنظیموں، سماجی رہنماؤں اور صحافیوں نے میلاد النبی پر غیر مسلم بھائیوں کو بڑے پیمانے پر سیرت النبی اور اسلام کی بھائی چارگی اور مساوات کی تعلیمات سے متعارف کرانے کے لیے ایک مہم کا آغاز کیا۔ It is important to convey Islamic teachings to non Muslim brothers

یہ بھی پڑھیں:

ممبئی میں شہر کے معززین، سماجی کارکن اور مسلم صحافیوں کی ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے اسلام جمخانہ کے صدر اور سابق ایم ایل اے ایڈووکیٹ یوسف ابراہانی نے آئندہ دوعشرے تک جاری رہنے مہم سے مطلع کیا، جس کا عنوان "پیغمبر سب کے لیے" ( پروفیٹ فار آل) رکھا گیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ مذکورہ مہم میں بڑے پیمانے پر لوگ شریک ہوں گے۔ اُن کا عزم ہے کہ زیادہ سے زیادہ برادران وطن کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پاک سے روشناس کرانے کی کوشش کی جائے گی۔ حال میں مختلف تنظیموں، اداروں اور انفرادی طور پر ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ممبئی سے ممتاز مسلمانوں کے ایک گروپ نے ربیع الاول کے مہینے میں پیغمبر کرام سب کے لیے، کے عنوان سے مہم چلانے کا فیصلہ کیا تھا،اس موقع پر ایڈووکیٹ یوسف ابراہانی کے ساتھ ساتھ روزنامہ ہندوستان کے مدیر اعلیٰ سرفراز آرزو نے بھی اپنے خیالات پیش کیے اور تجاویز بھی پیش کیں۔ خیال یہ ہے کہ میلاد النبی کے عشرے میں لوگوں کو خاص طور پر غیر مسلموں کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ اور اسلامی تعلیمات سے متعارف کروانا ہے تاکہ ان کے دل و دماغ میں پائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کیا جائے اور ساتھ ساتھ امن وامان اور اخوان المسلمین کا پیغام پھیلانا بھی مقصد ہے۔

ابتداء میں کور کمیٹی کے ایک رکن سعید خان نے تفصیل پیش کرتے ہوئے اس مشن میں شامل ہونے کی درخواست کی۔ عابد خان اور دیگر نے بھی اس درمیان ہونے والی کارگزاری کو پیش کیا۔ سینیئر صحافی خلیل زاہد، فاروق سید، سمیع بوبیرے، دانش ریاض، شبیر انصاری، جاوید جمال الدین، مشیر انصاری، ہارون افروز، مزمل کور، سلیم الوارے، نبی اختر قریشی، یوسف رانا اقبال لاکانی، علاء الدین شیخ، راشد اختر اور دیگر موجود رہے۔

اس ضمن میں شہر بھر میں بس اسٹاپ، بیسٹ کی بسوں اور ہورڈنگ لگائے جائیں گے اور ان پر پیغمبرِ اسلام کی تعلیمات، احادیث مبارکہ اور سیرت کو پیش کیا جائے گا، سوشل میڈیا کے ذریعے اور پمفلٹ کے ذریعے بھی سیرت پاک سے متعارف کروایا جائے گا۔ جب کہ تعلیمی اداروں کے سربراہان آپ کے ہم منصب غیر مسلم کو اور ادارہ کے سربراہ غیر مسلم عملے کو عید میلاد النبی کے حوالے سے ظہرانہ یا عشائیہ پر مدعو کریں گے۔ اس سلسلہ میں جلد ہی ایک لائحہ عمل تیار کرکے عام کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.