ETV Bharat / state

Islam Gymkhana اسلام جمخانہ میں چھ برس سے اٹھارہ برس کے بچوں کے لیے کرکٹ اکیڈمی کا آغاز

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 25, 2023, 8:02 PM IST

ممبئی کے اسلام جمخانہ میں چھ برس سے 18 برس کے بچوں کے لئے کرکٹ اکیڈمی کا آغاز کیا گیا ہے جس میں اطراف کے مسلم بچے جو کرکٹ سے دلچسپی رکھتے ہیں اُن کے لیے یہ ایک بہتر موقع ہے۔ اگر وہ اسپورٹس میں اپنا بہتر مستقبل بنانا چاہتے ہیں تو وہ اسلام جمخانہ میں اس سہولت کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

اسلام جمخانہ میں چھ برس سے اٹھارہ برس کے بچوں کے لیے کرکٹ اکیڈمی کا آغاز

ممبئی:ریاست مہاراشٹر کے ممبئی میں واقع اسلام جمخانہ کے صدر یوسف ابراہنی نے کہا کہ اب تعلیم کے ساتھ ساتھ اسپورٹس میں بھی بچوں کو پانی قسمت آزمانی چاہیے لیکن والدین کے پاس ممبئی جیسے اس شہر میں کرکٹ اکیڈمی کی سہولت میسر نہ ہونے کے سبب انہیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہکاہ اسی بات کا خیال رکھتے ہوئے جمخانہ نے یہ سوچا کی کیوں نہ یہ سہولت یہاں شروع کی جائے تاکہ قوم کے بچے اس سے محروم نہ ہوں اس لیے جمخانہ کے اس بڑے سے گراؤنڈ میں اس کرکٹ اکیڈمی کی شروعات کی گئی ہے اس سے زیادہ اہم یہ ہے کہ اسکے ٹرینر بھی پروفیشنل اور ماہر ہونگے ۔

یوسف ابراہنی نے کہا کہ جمخانے کی خدمات کا دائرہ وسیع کرنے کے ساتھ ساتھ اب جمخانہ کھیل کے میدان میں بھی سرگرم رہیگا تاکہ جمخانے کی بنیاد جن لگوں نے ڈالی انکا اغراض و مقاصد پورے ہوں اسی بات کو دیکھتے ہوئے اسلام جمخانہ کی ایک اور شاخ لوناولہ جیسے تفریحی مقام پر تعمیر کی جائیگی جہاں ملت کے بھلائی اور بہتری کے فیصلے لئے جائینگے۔

یہ بھی پڑھیں:Israel Palestine War صدر جمہوریہ ہند کو ایڈیشنل کلکٹر کی معرفت انسانیت بچاؤ سنگھرش سمیتی و این سی پی کا میمورنڈم

اسلام جمخانے کی سنگ بنیاد سن 1891 میں قاضی شہاب الدین..جسٹس بدرالدین طیب جی سر ابراہیم رحمت اللہ ابو بھائی جسدانوالہ جیسے لوگوں نے رکھی مقصد تھا کہ یہاں قوم ملت کے مسائل اور مسلمانوں کی مضبوط مستحکم بنانا تاکہ وہ ملک اور قوم کے لئے کچھ کرسکیں ...اسی مشن کو اب جمخانے نے دور حاضر کی ضرورتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے مشن میں تبدیلی لائی تاکہ اس خواب کو پورا کیا جاسکے جو اسکی بنیاد رکھنے والوں نے آج سے ١٢٥ برس قبل دیکھا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.