ETV Bharat / state

Raj Thackeray on MNS BJP Alliance میڈیا کا قیاس ہے ایم این ایس۔بی جے پی اتحاد

مرکزی وزیر نتن گڈکری اور مہاراشٹر بی جے پی کے سربراہ چندر شیکھر باون کلے کے ساتھ اپنی میٹنگ کے تعلق سے کہا کہ اس میں ذاتی تعلقات اور سیاسی موضوع پر بات ہوئی۔ انھوں نے دہرایا کہ حال میں ایم این ایس نے کسی دیگر سیاسی گروپ کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں کیا۔ Raj Thackeray on MNS BJP Alliance

راج ٹھاکرے
راج ٹھاکرے
author img

By

Published : Sep 19, 2022, 10:44 PM IST

ناگپور: مہا راشٹر نونرمان سینا(ایم این ایس) صدر راج ٹھاکرے نے اپنی پارٹی کے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے ساتھ اتحاد کی قیاس آرائی پر روک لگاتے ہوئے پیر کو کہا کہ یہ محض میڈیا کا قیاس ہے۔ ودربھ کے دورے پر آئے مسٹر ٹھاکرے نے آج پریس کانفرنس میں واضح کیا کہ ایم این ایس۔بی جے پی اتحاد میڈیا کے ذریعے صرف ایک اندازہ لگایا جا رہاہے۔ Raj Thackeray's press conference

مرکزی وزیر نتن گڈکری اور مہاراشٹر بی جے پی کے سربراہ چندر شیکھر باون کلے کے ساتھ اپنی میٹنگ کے تعلق سے کہا کہ اس میں ذاتی تعلقات اور سیاسی موضوع پر بات ہوئی۔ انھوں نے دہرایا کہ حال میں ایم این ایس نے کسی دیگر سیاسی گروپ کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں کیا۔

انھوں نے زور دیا کہ ان کی پارٹی آئندہ کارپوریشن اور دیگر بلدیاتی انتخاب اپنے دم پر لڑے گی۔ انھوں نے پارٹی سے متعلق کارکر دگی پر مایوسی ظاہر کرتے ہوئے موجودہ بلدیات کو تحلیل کرنے کا علان کیا اور کہا کہ نو راتر کے بعد وہ نئے بلدیات کا اعلان کریں گے۔ Raj Thackeray on MNS BJP Alliance

ویدانت فاکس کان منصوبہ کو مہاراشٹر سے گجرات منتقلی کرنے کے متعلق ایم این ایس کے سربراہ نے فکر کا اظہار کیا اور دیگر ریاستوں کے ذریعے کیے جا رہے ضروری سہولیات مہیا کرکے بڑے پلانٹ کو لانے کے بارے میں سنجیدہ نہ ہونے کے لیے لیڈروں پر تنقید کی۔

مزید پڑھیں:Azaan vs Hanuman Chalisa: راج ٹھاکرے کی ہندوؤں سے اذان کے وقت ہنومان چالیسہ پڑھنے کی اپیل

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.