ETV Bharat / state

Head Constable Bags PhD: ہیڈ کانسٹیبل نے دوران ملازمت اردو میں پی ایچ ڈی کیا

author img

By

Published : Jul 19, 2022, 5:10 PM IST

پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد عرفان عثمان خان مہاراشٹر پولیس محکمہ کے پہلے ایسے ہیڈ کانسٹیبل بن گئے ہیں جنہوں نے ملازمت کے دوران اردو میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے۔ Irfan Khan becomes Aurangabad's first head constable to bag PhD

ہیڈ کانسٹیبل نے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی

مہاراشٹر: ضلع اورنگ آباد میں محکمہ پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل عرفان عثمان خان نے ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی سے اردو میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے۔ Irfan Khan becomes Aurangabad's first head constable to bag PhD

ویڈیو

پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد عرفان عثمان خان مہاراشٹر پولیس محکمہ کے پہلے ایسے ہیڈ کانسٹیبل بن گئے ہیں جنہوں نے ملازمت کے دوران اردو میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے۔ عرفان خان نے ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی کے تحت آزاد کالج کے شعبہ اردو سے معروف ڈرامہ نگار امتیاز علی تاج پر اپنا ریسرچ مقالہ پیش کیا ہے۔

عرفان خان ملازمت کے دوران ہی جرنلزم آف ماس کمیونیکیشن کی ڈگری بھی حاصل کرچکے ہیں۔ عرفان خان کی ان کامیابیوں کے اعزاز میں گلوبل فاؤنڈیشن کی جانب سے تہنتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ڈاکٹر رفیق زکریا کالج فار ویمنس کے پرنسپل مخدوم فاروقی نے کی۔ Irfan Khan becomes Aurangabad's first head constable to bag PhD

مزید پڑھیں:

اِس دورانِ ڈاکٹر مخدوم فاروقی نے کہا ہے کہ عرفان نے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے جو قابل ستائش ہے سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد شیخ نے کہا کہ محکمہ پولیس میں کام کرتے ہوئے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنا کوئی معمولی بات نہیں ہے عرفان عثمان خان نے ساتھ ہی اپنی اہلیہ کو پی ایچ ڈی کروایا اس موقع پر عرفان خان کی غیر معمولی صلاحیتوں کا اعتراف کیا گیا اور انھیں تہنیت پیش کی گئی۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.