ریاست مہاراشٹر کے سندھو درگ ضلع میں مالون تعلقہ کے وراڈ گاؤں سے ان کے آباواجداد کا تعلق ہے۔
یہاں انہوں نے گاؤں کے لوگوں سے ملاقات کی اور ان سے بات چیت کی۔
اپنے والد کی خواہش کے مطابق وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ وراڈ آئے ہیں۔
اس موقعے پر انہوں نے مالون کے کھانوں کا لطف اٹھایا۔ اس کے ساتھ ہی گاؤں کی مشہور مندر کا بھی اپنے اہل خانہ کے ساتھ درشن کیا۔
وزیراعظم لیو نے گاؤں میں واقع اپنے گھر کے احاطے کا معائنہ کیا اور کہا کہ 'کوکن کتنا خوبصورت اور خوشحال ہے!'
انہوں نے کہا کہ 'ہم جلد ہی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے۔'
وراڈکر کے والد اشوک وراڈکر سنہ 1960 میں بطور ڈاکٹر کام کرنے کے لیے آئرلینڈ گئے تھے۔