مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں کارپوریشن انتخابات کو مدنظر رکھتے ہوئے انڈین یونین مسلم لیگ کی جانب سے پریس کانفرنس کی گئی۔ اس موقع پر آئی یو ایم ایل مہاراشٹر کے عہدے داران نے مقامی سطح پر ایک نئی کمیٹی کا اعلان کرتے ہوئے شہر کے بنیادی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
آئی یو ایم ایل کے ریاستی نائب صدر ایم اے خالد نے کہا کہ ان کا مقصد مسلم لیگ کے پیغام کو عام کرنا ہے۔ مسلم اکثریتی شہر کی شناخت رکھنے والا شہر مالیگاؤں آج آہر فرقہ واریت کے نام سے جانا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس شناخت کو بدلنے کی ذمہ داری ہم سب کی ہے۔ شہر تعلیم، بنیادی سہولیات پانی بجلی سے پچھڑا ہوا ہے۔ ایسا لگتا ہی نہیں کہ شہر کسی کارپوریشن انتظامیہ کے ماتحت ہے۔
ایم اے خالد نے کہا کہ ایم ڈی ایف نے فیصلہ کیا ہے کہ شہر کو دیگر شہروں کے مقابلے میں کھڑا کرنا ہے اور شہر کے نوجوانوں میں ایک انقلاب برپا کرنے کی ضرورت ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ ایم ڈی ایف کے نوجوانوں نے اس شہر کے تعلق سے ایک خوبصورت خواب دیکھا ہے اس کو ہم سب کو مل کر پورا کرنا ہیں۔ اس دوران آئی یو ایم ایل کے جنرل سیکریٹری عبدالرحمٰن سی ایچ نے کہا کہ دور اندیشی کے ساتھ متحد ہوکر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
آج شہر کی حالت کو دیکھ کر بہت افسوس ہورہا ہے۔ اس شہر کی شاہراہوں اور حالت کو دیکھنے کے بعد یہ محسوس ہوتا ہے کہ 500 کروڑ کا بجٹ رکھنے والی کارپوریشن انتظامیہ کا بجٹ یقیناً زمین تک نہیں پہنچ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہاں بہت سالوں سے الگ الگ پارٹیوں کے کارپوریٹرز چن کر آتے ہے لیکن اس کے بعد بھی یہ شہر بنیادی سہولیات سے اب تک مرحوم نظر آتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں عبدالرحمٰن سی ایچ نے بتایا کہ ایم ڈی ایف کے نوجوانوں نے ان تمام مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے پوری امید اور حوصلہ کے ساتھ انڈیا یونین مسلم لیگ سے جڑنے کا فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: تریپورہ تشدد سوچی سمجھی سازش کا نتیجہ: کلیم الحفیظ
انہوں نے بتایا کہ ایم ڈی ایف کے نوجوانوں کی ایمانداری اور محنت کو دیکھتے ہوئے مسلم لیگ نے مقامی سطح پر ایک نئی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ جس کے صدر احتشام شیخ (بیکری والا)، نائب صدر عمران راشد، ساجد نعیم، جنرل سکریٹری ندیم شیخ اور سکریٹری وسیم موسٰی کے ناموں کا اعلان کیا۔