ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، 13 اگست کو ضلع انتظامیہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ضلع میں کورونا کے 335 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ جس کے بعد سے ضلع میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 17967 ہوگئی ہے۔ وہیں 572 افراد کی اب تک کورونا سے موت بھی ہوئی ہے جبکہ 13254 مریض صحتیاب ہو کر اپنے گھر جا چکے ہیں۔
کورونا کے سبھی نئے مریضوں کو اورنگ آباد ضلع کے مختلف اسپتالوں میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا ہے، اس دوران انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہے اور بلا ضرورت گھروں سے باہر نہیں نکلیں، سوشل ڈیسٹنسنگ کا خاص خیال رکھیں۔
اورنگ آباد ضلع میں مختلف جگہوں کو ہاٹ اسپاٹ بنائے گئے ہیں۔ جن علاقوں سے مثبت مریض پائے گئے ہیں ان کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے اور انتظامیہ کی جانب سے علاقے کو سینیٹائز کیا جا رہا ہے۔