اورنگ آباد: مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں ایک کاروباری کے گھر پر صبح چار بجے سے انکم ٹیکس کی کاروائی جاری ہے۔ شہر کے چار الگ الگ مقامات پر ای ٹی چھاپے ماری کررہی ہے۔ Income tax raid on businessman house in Aurangabad
مہاراشٹر کے اورنگ آباد اور جالنہ میں گزشتہ ماہ بھی انکم ٹیکس کی جانب سے بڑی کارروائی کی گئی تھی، اس کے پھر ایک ماہ بعد انکم ٹیکس نے اورنگ آباد کے جیوتی نگر علاقے میں مقیم ویاس خاندان کے بنگلے سمیت تین دیگر مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ Income Tax Raids in Aurangabad
مزید پڑھیں:
- Raid on Businessman Prem Prakash's House ای ڈی نے پریم پرکاش کے گھر سے دو اے کے 47 رائیفلز برآمد کی
بتایا جا رہا ہے کہ ای ڈی کا آپریشن آج صبح چار بجے سے جاری ہے ساتھ ہی انکم ٹیکس کی اس کارروائی میں سینٹرل سکیورٹی فورسز، سی آئی ایس ایف کے جوان اور خواتین پولیس کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔ ایک ذرائع کے مطابق ویاس خاندان شیو سینا کے قریبیوں میں سے ایک ہے۔