ETV Bharat / state

Avedan Jan Jagarti Abhiyan اورنگ آباد میں آویدان جن جاگرتی ابھیان کا افتتاح - اورنگ آباد اردو نیوز

مہاراشٹر کے طبی تعلیم کے وزیر گریش مہاجن کی موجودگی میں اورنگ آباد کے گورنمنٹ میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال گھاٹی میں طبی ریاستی سطح کے آویدان جن جا گرتی ابھیان کا افتتاح عمل میں آیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 9, 2023, 10:51 AM IST

اورنگ آباد میں آویدان جن جاگرتی ابھیان کا افتتاح

اورنگ آباد: مہاراشٹر کے طبی تعلیم کے وزیر گریش مہاجن کی موجودگی میں گورنمنٹ میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال گھاٹی میں طبی ریاستی سطح کے آویدان جن جا گرتی ابھیان کا افتتاح عمل میں آیا اس افتتاحی تقریب مرکزی وزیر خزانہ ڈاکٹر بھاگوت کراڑ، سر پرست وزیر سندپان بھومرے، وزیر اتل ساوے، امباداس دانوے، رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔ اس تقریب میں طبی تعلیم کے وزیر گریشن مہاجن نے اپنے خطاب میں کہا کہ اعضاء عطیہ کی تحریک کے بارے میں بیداری پھیلانا ہر ایک کی ذمہ داری ہے۔ انھوں نے کہا کہ مغربی ممالک میں 10 ہزار آبادی پر اعضاء عطیہ کرنے والوں کی تعداد 3500 ہے۔ جبکہ ہمارے ملک میں یہی تناسب صرف ایک فیصد ہے اس لیے اس بارے میں عوام میں بیداری ضروری ہے ہمارے معاشرے میں اعضاء کے عطیہ کے بارے میں آگا ہی نہ ہونے کی وجہ سے بہت سے مریض برسوں انتظار کر رہے ہیں۔ اعضاء کا عطیہ صرف آنکھوں اور گردے تک محدود نہیں ہے ۔ بلکہ ہم جسم کے مختلف اعضاء عطیہ کر سکتے ہیں لیکن اس کیلئے معلومات اور ارادے کی ضرورت ہے اعضاء کا عطیہ بہت سی زندگیاں بچا سکتی ہے اس لیے اس سے آگاہ ہونا ضروری ہے ریاستی سطح پر اعضاء عطیہ بیداری مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت چھاتی کا کینسر خواتین میں زیادہ عام ہے اور منہ کا کینسر نوجوانوں میں زیادہ عام ہے۔ دیہی علاقوں کی خواتین میں چھاتی کے کینسر کے بارے میں سیلف خواتین بچت گروپوں کی خواتین کے ذریعے بیداری پھیلائی جا رہی ہے طبی تعلیم کے وزیر مہاجن نے گھاٹی ہسپتال کی آسامیاں جلد پر کرنے، رہائشی ڈاکٹرس کے ہاسٹل کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا تیقن بھی دیا۔ ڈاکٹر کراڑ نے کہا کہ اعضاء کا عطیہ دنیا کا بہترین صدقہ ہے ہماری موت کے بعد سب کچھ فنا ہو جاتا ہے لیکن عضو عطیہ کرنے سے ایک جسم بہت سے لوگوں کی زندگیوں میں امید کی کرن بن سکتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اعضاء کا عطیہ وقت کی ضرورت ہے ساتھ ہی کہا گیا کہ اعضاء عطیہ کی تحریک کو پھیلانے کیلئے ہر ایک کو کوششیں کرنا ضروری ہے۔ خود مراٹھواڑہ اور دیگر کئی اضلاع کے غریب اور ضرورت مند مریضوں کیلئے گھائی اسپتال علاج کا ایک اہم مرکز ہے، ضلعی منصوبہ بندی کمیٹی کے ذریعے آلات اور ادویات کی خریداری کیلئے تقریباً 17 کروڑ روپے دیے گئے ہیں۔ تاہم میڈیکل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے ذریعے غریب مریضوں کیلئے مزید ادویات کی فراہمی ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Ram Naumi Violence: کل جماعتی وفاق مہاراشٹر نے کراڑ پورہ تشدد معاملے میں پولیس کمشنرسے ملاقات کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.