ETV Bharat / state

مہاراشٹر میں آخری سال کے امتحانات گھر سے طالب علم دے سکیں گے - مہاراشٹر نیوز

مہاراشٹر حکومت کورونا وائرس بحران کے پیش نظر طالب علموں کو ان کے گھروں سے آخری برس (یونیورسٹی) کے امتحانات میں شرکت کی اجازت دے گی۔ ریاست کے اعلی اور ٹیکنیکل تعلیم کے وزیر ادے سامنت نے منگل کو اس معاملے میں جانکاری دی۔

students could be appear  final year exam from home
فائل
author img

By

Published : Sep 1, 2020, 8:21 PM IST

انہوں نے بتایا کہ، 'اس معاملے میں آخری فیصلہ دو تین دنوں میں کیا جائے گا۔ پیشہ ور اور غیر پیشہ ور کورسوں کے امتحانات اکتوبر کے ابتدا میں شروع ہونے کے امکانات ہیں۔

ریاستی حکومت نے یونیورسٹی گرانٹ کمیشن سے امتحان کے عمل کو پورا کرنے کے لیے امتحانات کی تاریخ دس نومبر تک بڑھانے کی درخواست کی ہے۔'

سامنت نے بتایا کہ، 'زیادہ تر وائس چانسلروں نے امتحانات کی تاریخ ایک ماہ تک (31 اکتوبر تک) بڑھانے کا مشورہ دیا ہے۔ جبکہ کچھ وائس چانسلروں نے امتحانات سے متعلق عمل کو پورا کرنے کے لئے اس کی تاریخ 10 نومبر تک بڑھانے کی اپیل کی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ، 'ریاستی حکومت نے وبا کے پیش نظر کمیٹی سے درخواست کی ہے کہ امتحانات کے لئے کچھ طالب علموں کو گھروں سے باہر نہیں نکلنے دینے کو یقینی بنانا ہوگا۔

اس مسئلہ پر وائس چانسلروں کے درمیان عام رضامندی ہوگئی ہے، جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد امتحانات کے عمل کو محفوظ ختم کرانے کے لیے وائس چانسلروں کی ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔'

واضح رہے کہ کوروناسے سب سے سنگین طور سے متاثر مہاراشٹرمیں اب تک 7,92,541 لوگ متاثر ہوچکے ہیں۔ ریاست میں سرگرم معاملوں کی تعداد 510 سے بڑھ کر 1,94,399 ہوگئی ہے اور 184 لوگوں کی اموات کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 24,583 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:

مہاراشٹر میں ای پاس کی اب ضرورت نہیں: وزیرداخلہ

اس دوران 11,158 لوگ انفیکشن سے صحتیاب ہوئے جس کے بعد صحتیاب ہوئے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 5,73,559 ہوگئی ہے۔ ملک میں سب سے زیادہ سرگرم معاملے اسی ریاست میں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.