مہاراشٹر کے مراٹھواڑا علاقے میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس (کووڈ19) انفیکشن کے 217 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
صحت افسروں نے بتایا کہ اس دوران پانچ اور لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
مراٹھواڑا علاقے کے ضلع ہیڈکوارٹروں سے موصول تفصیل کے مطابق علاقے کے آٹھ ضلعوں میں لاتور میں کورونا کے 36 نئے معاملے آئے اور دو لوگوں کی اس وائرس سے جان چلی گئی۔
اس کے بعد اورنگ آباد میں 52 نئے معاملے اور ایک کی موت، بیڑ میں 38 نئے معاملے اور ایک کی موت، جالنہ میں 30 نئے معاملے اور ایک مریض کی موت، ناندیڑ میں 32 معاملے، عثمان آباد میں 16، پربھنی میں آٹھ اور ہنگولی میں پانچ معاملے سامنے آئے ہیں۔