ETV Bharat / state

امتیاز جلیل کا مالیگاؤں دورہ، ڈاکٹر خالد کو اضافی ذمہ داریاں سونپی

مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں گزشتہ روز مجلس اتحاد المسلمین(All India Majlis e Ittehadul Muslimeen) کے رکن پارلیمان امتیاز جلیل(imtiyaz jaleel) نے دورہ کیا جہاں انہوں نے پریس کانفرنس کے ذریعے پارٹی کے شمالی مہاراشٹر کے صدر ڈاکٹر خالد پرویز کو اضافی ذمہ داریاں تفویض کی ہے۔

imtiyaz jaleel visit to Malegaon
imtiyaz jaleel visit to Malegaon
author img

By

Published : Jun 7, 2021, 12:02 AM IST

پریس کانفرنس میں امتیاز جلیل(imtiyaz jaleel) نے کہا کہ ایم آئی ایم کے مخالفین پارٹی کو فرقہ پرست جماعت کہتے ہے اور آج وہی لوگ مجلس اتحاد المسلمین(MIM) کے دیئے گئے امدادی کٹ استعمال کررہے ہے۔

رکن پارلیمان امتیاز جلیل

انہوں نے کہا کہ کورونا وبا(coronavirus) کے پھیلاؤ کے تعلق سے پورے ملک کے عوام یہی مانتی ہے کہ کے اس میں نریندر مودی(narendra modi) اور امت شاہ(amit shah) ذمہ دار ہیں کیونکہ جس وقت کورونا وائرس پھیل رہا تھا اس وقت یہ انتخابی ریلی اور کمبھ میلہ کروا رہے تھے۔

امتیاز جلیل نے مزید کہا کہ شہر مالیگاؤں میں میونسپل کارپوریشن الیکشن(malegaon municipal corporation) کے تعلق سے فیصلہ پارٹی کے مقامی ذمہ دار اور رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل اور ڈاکٹر خالد پرویز کریں گے۔ جو افراد خدمت خلق کے جذبے اور قوم کی خدمت کرنا چاہتے ہیں ایسے ہی لوگوں کو الیکشن میں ترجیح دی جائے گی۔

ایک سوال کے جواب میں امتیاز جلیل نے بتایا کہ شہر مالیگاؤں سے گزرنے والی قومی شاہراہوں پر دن بدن حادثات رونما ہورہے ہیں۔ اس کی یہی وجہ ہے کہ قومی شاہراہوں پر سروس روڈ نہیں بنایا گیا ہے۔ اس مسئلے کو بہت جلد حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اسدالدین اویسی(asaduddin owaisi) نے مالیگاؤں آنے کا وعدہ کیا تھا لیکن حالات ایسے بنے ہے کے ان کا آنا ممکن نہیں ہے لیکن وہ جلد ہی مالیگاؤں آئیں گے۔

اس موقع پر امتیاز جلیل نے ڈاکٹر خالد پرویز کو مکتوب دیتے ہوئے کہا کہ اب سے شمالی مہاراشٹر کی تمام ذمہ داریاں ڈاکٹر خالد سنبھالیں گے اور پارٹی میں کس کو شامل کرنا کس کو نکالنا یا پھر کوئی اور فیصلہ لینے کا وہ اپنے طور پر اختیار رکھتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.