ETV Bharat / state

اورنگ آباد میں سیلفی پوائنٹ کا امتیاز جلیل کے ہاتھوں افتتاح

اورنگ آباد سے رکن پارلیمان امتیاز جلیل کا کہنا ہے کہ مسلمان اب خوف کی سیاست سے ابھر رہا ہے اور بہار کا نتیجہ اس کی عملی مثال ہے ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی کہا کہ مسلمانوں نے خود ساختہ سیکولر پارٹیوں کو کرارا جواب دیا ہے۔

image
image
author img

By

Published : Nov 13, 2020, 1:06 PM IST

مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں مجلس اتحاد المسلمین کے رکن پارلیمان امتیاز جلیل کے ہاتھوں سیلفی پوائنٹ کا افتتاح کیا گیا۔

ایم آئی ایم کے رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ مسلمان اب خوف کی سیاست سے ابھر رہا ہے اور اب مسلم طبقہ کو اپنی اہمیت کا اندازہ ہونے لگا ہے، بہار کے حالیہ نتائج اس کی بہترین مثال ہے۔

سیلفی پوائنٹ کا امتیاز جلیل کے ہاتھوں افتتاح

رکن پارلیمان امتیاز جلیل اورنگ آباد شہر میں ایک سیلفی پوائنٹ کی تقریب میں شریک تھے اس موقع پر 'آئی لو اورنگ آباد' سیلفی پوائنٹ کا افتتاح بھی امتیاز جلیل کے ہاتھوں عمل میں آیا۔

ایم آئی ایم رہنما نے شہر اورنگ آباد کے نوجوانوں کے اس اقدام کی ستائش کی اور کہا کہ ایسے اقدامات سے نوجوانوں میں جوابدہی اور ذمہ داری کا احساس پیدا ہوگا۔

واضح رہے اورنگ آباد کے چند نوجوانوں نے آئی لو اورنگ آباد تحریک شروع کی ہے اور بلا تفریق مذہب و ملت ضلع بھر کے نوجوان اس تحریک سے جڑ رہے ہیں ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.