اورنگ آباد سے اے آئی ایم آئی ایم کے رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے تمام مذہبی مقامات بند ہیں، لیکن وزیر اعظم پانچ اگست کو بھومی پوجن کے لیے ایودھیا جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھگوان رام تو ہر جگہ بستے ہیں تو پھر آپ گھر ہی بیٹھ کر تصور کر لیجیئے گا اور سمجھ لیجئے گا کہ میں ایودھیا پہنچ گیا ہوں اور رام مندر کے سامنے ہوں، بھومی پوجن وہاں جانے سے کورونا پھیلنے کا خطرہ بھی ہے تو بھومی پوجن گھر پر ہی کریں۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح سے آپ ہمیں علامتی طریقے سے عید منانے کے لیے کہہ رہے ہو تو آپ بھی ایودھیا نہ جاتے ہوئے علامتی طریقے سے گھر پر ہی بھومی پوجن کریں۔
واضح رہے کہ عیدالضحی کے موقع پر علماء کرام نے قربانی اور عید گاہ میں نماز کی اجازت مانگی ہے جس کی ایم آئی ایم نے بھی حمایت کی ہے ۔