ETV Bharat / state

Budget 2023 اقلیتوں کے بجٹ پر امتیاز جلیل نے ناراضگی کا اظہار کیا - اقلیتوں کے بجٹ پر امتیاز جلیل کی ناراضگی

حکومتِ کی جانب سے اقلیتوں کے بجٹ میں کمی کرنے کے بعد مجلس اتحاد مسلمین کے رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل نے کہا دیکھیں اس میں کوئی تعجب کی بات نہیں ہونی چاہیے کیوں کہ بی جے پی چاہتی ہے کہ ملک سے مسلمانوں کا وجود ہی ختم ہو جانا چاہیے

رکن پارلیمان
رکن پارلیمان
author img

By

Published : Feb 4, 2023, 10:36 PM IST

رکن پارلیمان

ریاست مہاراشٹر اورنگ آباد میں مجلس اتحادالمسلمین کے رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل نے مرکزی حکومت کے کئی سارے فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں حکومت کی بھیک نہیں چاہیے بلکہ ہماری جو وقف کی گئی زمینیں ہیں حکومت کو وہ زمینیں مسلمانوں کو واپس کردینا چاہئے ساتھ ہی حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے امتیاز جلیل نے کہا ہے کہ حکومت کسانوں کے بجائے بڑے کاروباریوں کو مدد کر رہی ہے تاکہ انتخابات میں بڑے کاروباری انکو مدد کر سکے۔

رکن پارلیمان نے کہا کہ اگر حکومت اقلیتی بجٹ کو کم کر رہے ہیں تو اس میں حیران ہونے کی ضرورت نہیں ان کی نیت ،ان کا مقصد صاف ہے کہ اس ملک میں مسلمانوں کو سب سے پیچھے رکھنا ہے، ساتھ ہی امتیاز جلیل نے کہا ہے کہ حکومت مسلمانوں پہلے بھی زیادہ فنڈ نہیں دیتی تھی اور جو فنڈز دے رہی ہے وہ بھی بند کر دینا چاہیے لیکن مسلمانوں کی جتنی بھی وقف کی زمینیں ہیں وہ مسلمانوں کو لوٹا دینی چاہیے پھر مسلمان حکومت کو کچھ خیرات دینے کے لیے تیار ہوجائیں گے پھر اس ملک کا مسلمان مرکزی اور ریاستی حکومت کو خیرات دینے کے لئے حیثیت رکھتا ہے بشرط ہے کہ مسلمانوں کو وقت کی زمینیں دیلا دیجیئے۔

ایم پی امتیاز جلیل نے حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ جس وقت آپ نے حکومت بنائی تھی اس وقت آپ نے کہا تھا کہ ہم کسانوں کی مدد کریں گے، ان کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے، کسانوں کا جو ایم ایس پی ہے اس کو بڑھانے پر چرچا کریں گے لیکن حکومت نے کسانوں کے لیے کچھ نہیں کیا بلکہ حکومت نے بڑے بڑے کاروباریوں کی مدد کی ہے ۔

امتیاز جلیل نے کہا ہے کہ ایک اڈانی کو مدد کرنے کی بجائے آپ اتنے پیسوں میں ملک کے سارے کسانوں کی زندگی بدل سکتے تھے اگر آپ کی نیت ہوتی تو لیکن آپ کو پتہ ہے کہ اس ملک کا کسان محنت کرکے انتخابات کے دوران آپ کو کچھ نہیں دیگا اسی لئے آپ بڑے بڑے کاروباریوں کی مدد کر رہے ہیں کیوں کہ وہ آپ کو انتخابات میں مدد کریں گے۔

وقف بورڈ پر ایم پی امتیاز جلیل نے کہا دہلی میں سنٹرل وقف کمیٹی کے ساتھ مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کے سبھی ممبران کی میٹنگ ہوئی اور کئی سارے مدو پر بات چیت کی گئی ہے کہ جو وقف پراپرٹی ہے اسے کس طرح سے ڈیولپ کیا جا سکتا ہے اس پر بات چیت ہوئی ہے ساتھ ہی ایم پی امتیاز جلیل نے کہا ہے کہ وقف بورڈ میں اتنی گندگی ہے کے اُسّے صاف کرنے میں کئی سال لگ جائینگے ایک دم صاف کرنا بہت مشکل ہو گا اسی لئے آہستہ آہستہ کام کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:'بجٹ میں اقلیتوں کو پوری طرح سے نظر انداز کیا گیا'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.