اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد کے مجلس اتحادالمسلمین کے رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل کو پونے شہر میں ڈاکٹر سدھا کر راؤ جدوار سوشل اینڈ ایجوکیشن ٹرسٹ کی جانب سے آدرش ایم پی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ ایوارڈ پارلیمنٹ کے اجلاس میں مختلف مباحثوں میں ان کی شرکت، ایوان میں ان کے سوالات کی موثر پیروی، ایوان میں پیش کردہ پرائیویٹ بلوں پر بحث، متعلقہ تقاریر کی بنیاد پر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر سدھا کر راؤ جدوار سوشل اینڈ ایجوکیشن ٹرسٹ کے ذریعہ اس سال کا چھٹا آدرش رکن پارلیمان ایوارڈ پونے میں سابق وزیر مہادیو جانکر نے مجلس اتحاد المسلمین کے رکن پارلیمان سیّد امتیاز جلیل کو پیش کیا۔ اس دوران اِمتیاز جلیل کے علاوہ شیوسینا کے رکن پارلیمان سری رنگ اپا بارانے اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن اسمبلی رام داس تاؤاس کو بھی ایوارڈ دیا گیا۔ پارلیمنٹ کے اجلاس میں مختلف مباحثوں میں شرکت، ایوان میں ان سوالات کی موثر پیروی، ایوان میں پیش کردہ پرائیویٹ بلوں پر بحث، متعلقہ تقاریر کی بنیاد پر ارکان پارلیمنٹ کا انتخاب آدرش ایم پی ایوارڈ کے لیے کیا جاتا ہے۔
تنظیم کے بانی ڈاکٹر سدھاکر نے بتایا کہ یوتھ پارلیمنٹ کا قیام جدوار ٹرسٹ کے ذریعہ 2016 میں کیا گیا تھا تاکہ نوجوانوں میں سیاسی اور سماجی شعور پیدا کر کے مضبوط ہندوستان کی اقتصادی، سیاسی اور سماجی ترقی میں اپنا حصہ ڈالا جائے اور انہیں ایک موقع فراہم کیا جاسکے۔ ان کی پوشیدہ خوبیوں کو پروان چڑھائیں اور ایک مضبوط نوجوان ، ایک مضبوط سیاست اور ایک مضبوط ہندوستان بنائیں اسی مقصد کو پورا کرتے ہوئے جدوار ٹرسٹ اپنی خدمات پونے شہر میں پچھلے کئی سالوں سے انجام دے رہا ہے ساتھ ہی اس ٹرسٹ کی جانب سے ریاست میں سماجی خدمات کرنے والوں کو بھی ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے۔ عوام سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی امتیازِ نے کہا کہ اگر آپ کو ملک میں ترقی کرنا ہے تو نوجوان کو سیاست میں آنا ہوگا اور سیاست میں آنے کے لئے پیسے کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ قابلیت ہونی چاہیے ساتھ ہی موجودہ صحافت پر اپنا نظریہ پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں : All India Mushaira And Photo Exhibition Of Renowned Poetsاورنگ آباد میں کل ہند مشاعرہ اور تصویری نمائش