ETV Bharat / state

Imran Pratap Ghadi Filed His Nomination : عمران پرتاپ گڑھی نے مہاراشٹر سے راجیہ سبھا کے لیے کاغ‍‍ذات نامزدگی داخل کیے - عمران نے مراٹھی میں حلف لیا

مہاراشٹر سے راجیہ سبھا کے لیے کانگریس امیدوار نامور شاعر عمران پرتاپ گڑھی نے آج اپنا پرچہٴ نامزدگی داخل کیا۔ انہوں نے اس موقع پر مراٹھی میں حلف لیا۔ Imran Pratap Ghadi Filed His Nomination For Rajya Sabha Polls From Maharashtra

Imran Pratap Ghadi Filed His Nomination
عمران پرتاپ گڑھی نے مہاراشٹر سے راجیہ سبھا کے لیے کاغ‍‍ذات نامزدگی داخل کیے
author img

By

Published : May 30, 2022, 10:18 PM IST

مہاراشٹر: پرچہ نامزدگی داخل کرتے وقت کانگریس کے ریاستی صدر نانا پٹولے، قانون ساز کانگریس پارٹی کے رہنما و وزیر محصول بالا صاحب تھورات، ریلیف اور بازآبادکاری کے وزیر وجے وڈیٹی وار، طبی تعلیم کے وزیر امیت دیشمکھ، ماہی پروری کے وزیر اسلم شیخ، آل انڈیا کانگریس کمیٹی Congress کے سکریٹری اور معاون انچارج آشیش دووا، رکن اسمبلی امین پٹیل، رکن اسمبلی ذیشان صدیقی، رکن اسمبلی وجاہت مرزا وغیرہ موجود تھے۔Imran Pratap Ghadi Filed His Nomination For Rajya Sabha Polls From Maharashtra

پرچہٴنامزدگی کے داخلے کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کانگریس کے ریاستی صدر نانا پٹولے نے کہا کہ ہمارے امیدوار عمران پرتاپ گڑھی Imran Pratap Ghadi نے فارم بھرتے وقت مراٹھی میں حلف نامہ داخل کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے امیدوار دینے کے لیے ہم سونیاگاندھی اور راہل گاندھی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جو ملک کی وحدت پر یقین رکھتے ہیں، سیکولرازم کے نظریات پر یقین رکھتے ہیں اور جو زبانوں کی اہمیت پر یقین رکھتا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی ایک نظریاتی پارٹی ہے، یہ ایک جمہوری پارٹی ہے اور پرتاپ گڑھی کی امیدواری کا فیصلہ پارٹی رہنماؤں نے کیا ہے۔ ایک نوجوان اور پرجوش کارکن کی امیدواری نے کانگریس کو ایک نیا حوصلہ دیا ہے۔ ہائی کمان کی جانب سے راجیہ سبھا کی امیدواری پر جو فیصلہ لیا گیا ہے اس کا سبھی نے خیر مقدم کیا ہے۔ ان کی امیدواری سے شروع ہونے والی بحث فضول ہے۔ بی جے پی میں جمہوریت نہیں ہے۔ انہیں اس معاملے میں بولنے تک کا حق نہیں ہے۔ اس لیے ہم ان کی تنقید کو زیادہ سنجیدگی سے نہیں لیتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.