ETV Bharat / state

Guidelines And Instructions گھر میں کولر استعمال کرنے سے پہلے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں - ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد

اورنگ آباد میں بجلی سپلائی کرنے والی کمپنی مہاوترین نے اپنے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے پیش نظر صارفین سے سے اپیل کی ہے کہ وہ کولر کا استعمال کرتے ہوئے کئی سارے احتیاطی تدابیر پر عمل کرے تاکہ بجلی کے جھٹکے سے بچ سکے اور کوئی حادثہ پیش نہ ہو۔

گھر میں کولر استعمال کرنے سے پہلے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں

author img

By

Published : Apr 27, 2023, 8:18 PM IST

اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں درجہ حرارت بڑھنے کے ساتھ ہی کولر کا استعمال بڑے پیمانے پر شروع ہو گیا ہے۔ تاہم احتیاطی تدابیر پر عمل نا ہونے کی وجہ سے حادثات کا خدشہ رہتا ہے ۔اس کے لئے بجلی سپلائی کرنے والی کمپنی مہاوترین نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کولر کا استعمال کرتے وقت برقی حفاظتی احتیاطی تدابیر پرسختی سے عمل کریں۔

انہوں نے کہاکہ کولر کے لئے ہمیشہ تھری پن والا پلگ استعمال کرنا چاہیے کولر کو پانی سے بھرنے سے پہلے کولر کی پاور سپلائی بند کر دی جائے اور پلگ کو ہٹا دیا جائے تا کہ کولر کا بجلی سے کوئی تعلق نہ رہے۔ پانی بھرتے وقت اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ یہ ٹینک کے نیچے گر کر زمین پر نہ پھیل جائے۔ پانی بھرنے کے بعد پلگ پن لگائیں اور سوچ آن کریں۔

اس کے بعد کولر کے کسی بھی حصے کو ہاتھ نہ لگا ئیں۔ کولر کے کنکشن اور وائرنگ کو کسی مجاز مینیشن سے چیک کیا جانا چاہیے۔ ارتھنگ کو چیک کیا جائے اگر ارتھنگ مناسب ہے تو کرنٹ کا رساد نہیں ہوتا۔ اس بات کا خیال رکھا جائے کہ کولر کے اندر موجود تار پانی میں نہ ڈوب جائے اگر پمپ سے پانی آ رہا ہے تو پاور سپلائی بند کر دیں۔گیلے ہاتھوں سے کولر کو بھی ہاتھ نہ لگا ئیں۔ چھوٹے بچوں کو ہمیشہ کولر سے دور رکھیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ کولر کے قریب نہ کھیلیں ایسا انتظام کیا جائے ۔

یہ بھی پڑھیں:Electronic Hookah and E Cigarettes الکٹرک حقے اور ای سگریٹ کو لیکر ممبئی پولیس سخت

ان کا مزید کہنا ہے کہ الیکٹرک سرکٹ استعمال کریں جو کولر میں پانی کے پمپ کو 5 منٹ کے لئے آن اور 10 منٹ کے لئے بند ر کھے۔ اس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر بجلی کی بچت بھی کی جاسکتی ہے۔ اگر آپ کولر کے بارے میں نہیں جانتے ہیں تو کنکشن تبدیل نہ کریں ۔ اگر کولر کے پلگ سے جڑی ہوئی تار ٹوٹ گئی ہے یا خراب ہو گئی ہے تو اسے تبدیل کر دینا چاہیے۔احتئاطی تدابیر پر عمل کرنے سے آپ اور آپ کی فیملی کسی بھی طرح کے حادثے سے محفوظ رہ سکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.