وہیں نجی دواخانوں اور اسپتالوں کے بند ہونے کی وجہ سے دیگر سیکڑوں مریضوں کو بر وقت طبی امداد نہ ملنے سے اموات ان کی ہو چکی ہے۔
واضح رہے کہ شہر مالیگاؤں میں ہزاروں کی تعداد میں ایسے مریض ہیں جنھیں دمہ, کینسر, شوگر, بلڈ پریشر, نفسیاتی, دل و دماغ کے امراض اور دیگر طرح کی بیماریاں ہیں۔
نجی دواخانوں کے بند ہونے کی وجہ سے ان مریضوں کو کافی پریشانیاں ہورہی ہیں جس کے بعد آئی اے ایس ڈاکٹر پنکج آشیا (خصوصی تقرری برائے کورونا وباء )نے یہ حکم جاری کیا ہے کہ شہر کے تمام چھوٹے بڑے دواخانوں کو فوری طور پر شروع کیا جائے۔
انھوں نے یہ بھی ہدایت دی ہے کہ تمام دواخانوں اور اسپتالوں میں مریضوں کا باقاعدہ معائنہ کیا جائے اور احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے اگر نجی دواخانے بند رکھے گئے تو ان ڈاکٹروں کے لائسنس رد کیے جائیں گے نیز ان کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔
ڈاکٹر پنکج آشیا نے عوام سے گزارش کی ہے کہ اگر کسی کو کورونا ہے تو وہ فوراً اپنی طبی جانچ کرائیں اور خود کی وجہ سے دوسروں کی جان جوکھم میں نہ ڈالیں اور ساتھ ہی میڈیکل سروے اسٹاف کا مکمل تعاون کریں۔