ETV Bharat / state

RMC Plant Setup: جنوبی ممبئی میں غیر قانونی طریقے سے آر ایم سی پلانٹ نسب - آر ایم سی پلانٹ نسب کرنے کےلیے 10 محکموں کی اجازت ضروری

جنوبی ممبئی کے مسلم اکثریتی علاقے بھنڈی بازار غیر قانونی طریقے سے آر سی پلانٹ نسب RMC Plant Setup کیے جانے پرمقامی لوگ خوف زدہ ہیں۔

illegal-rmc-plant-setup-in-bhiwandi
جنوبی ممبئی میں غیر قانونی طریقے سے آر ایم سی پلانٹ نسب
author img

By

Published : Dec 19, 2021, 12:11 AM IST

جنوبی ممبئی کے مسلم اکثریتی علاقے بھنڈی بازار میں ان دنوں عوام خوف میں مبتلا ہیں، کیونکہ یہاں آر سی پلانٹ RMC Plant Setup غیر قانونی طریقے سے تعمیر کیا گیا ہے، تاکہ یہاں چل رہے تعمیراتی کام میں یہاں سے بنائے گئے سمینٹ اور بالو کے مسالے کو استعمال کیا جاسکے۔

ویڈیو

مقامی بی ایم سی کے سی وارڈ کے وارڈ افسر بھرت ٹورنے نے اس سلسلے میں بتایا کہ یہ پوری طرح سے غیر قانونی ہے، اسکے لیے کسی بھی طرح کی کوئی قانونی اجازت بھی نہیں لی گئی ہے۔ بھرت ٹورنے نے بتایا کہ محکمہ بی ایم سی اس کی جانچ کر رہی ہے، لیکن اب تک کسی طرح کی کوئی کاررواوئی نہیں کی گئی ہے۔'

آپ کو بتا دیں کہ اس علاقے میں ایس بی یو ٹی کے ذریعہ کلسٹر ڈیولپمنٹ کیا جا رہا ہے اب تک کے ہونے تعمیراتی کام کے لیے ممبئی سے متصل جگہوں پر بنائے جا رہی سیمنٹ مسالے کو بزریعہ ڈمپر یہاں لیا جاتا تھا، لیکن گزشتہ ایک مہینے میں یہاں اس آر ایم سی پلانٹ کو نسب کیا گیا ہے، جبکہ محمکہ بی ایم سی کے اور ریاستی حکومت کے بنائے گئے قوانین کے مطابق کسی بھی بستی میں اس طرح کے پلانٹ نہیں لگا سکتے، کیونکہ اگر یہاں کسی طرح کا کوئی حادثہ پیش آتا ہے تو اس سے بڑے پیمانے پر جانی و ملی نقصان ہونے کا اندیشہ رہتا ہے۔

ریاستی قوانین کے مطابق اسکے لیے تقریبا 10 محکموں سے اجازت لینی ہوتی ہے جو اجازت ملنے کے بعد بھی کسی بستی میں نہیں بنایا جاسکتا۔ ہم نے اس کے زمیداروں سے بات کرنی چاہی لیکن انہوں نے اس غیر قانونی پلانٹ سے جڑے کسی بھی دستاویز کو دکھانے میں لاعلمی کا اظہار کیا۔

اس پلانٹ کی وجہ سے ٹھیکداروں کی زبردست کمائی ہوگی لیکن اگر اس دوران کوئی حادثہ ہوتا ہے تو اسکا جانی اور مالی کا نقصان کا ذمیدار کون ہوگا یہ اہم سوال ہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.