عبدالستار نے کہا کہ 'پنکجا منڈے فیصلہ کریں گی کہ وہ کہاں جائیں گی، اگر وہ شیوسینا میں شامل ہوتی ہیں تو ہم ان کا خیرمقدم کریں گے نیز انہوں نے کہا کہ 'آنجہانی بالا صاحب ٹھاکرے اور گوپی ناتھ جی منڈے کے درمیان بہتر تعلقات تھے۔'
پنکجا منڈے کے ذریعے اپنے ٹویٹر بائیو پر سے پارٹی کا نام ہٹانے کے بعد سے اس طرح کی خبریں گشت کر رہی ہیں کہ وہ شیوسینا میں شامل ہو سکتی ہیں۔
منڈے نے اپنے حامیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے والد کی سالگرہ کے موقع پر یعنی 12 دسمبر کو بیڑ میں ہونے والی ریلی میں شرکت کریں۔