ETV Bharat / state

مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن میں آئی اے ایس کمشنر تقرری کا امکان - میونسپل کمشنر دیپک کاسار

مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر آئی اے ایس کمشنر تقرری کی خبریں ہیں۔ موجودہ کارپوریشن کمشنر کے خلاف عدم اعتماد کی تجویز ایوان میں منظور کی گئی ہے۔

Malegaon Municipal Corporation
Malegaon Municipal Corporation
author img

By

Published : Apr 5, 2021, 8:15 PM IST

شہر مالیگاؤں میں دس روز قبل تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے خصوصی جنرل بورڈ میٹنگ میں میونسپل کمشنر دیپک کاسار کے خلاف عدم اعتماد کی تجویز اکثریت سے منظور کی گئی تھی لیکن ابھی تک دیپک کاسار کے تبادلے اور ان کی جگہ نئے کمشنر کی تقرری کا کوئی لیٹر جاری نہیں کیا گیا تھا۔ اب خبریں موصول ہورہی ہیں کہ میونسپل کمشنر کے عہدے کے لیے آئی اے ایس افسر کی تقرری کی سرگرمیاں شروع ہوگئی ہیں۔

فی الحال دھننجے نکم مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کمشنر کے عہدے کا عبوری چارج سنبھالے ہوئے ہیں جبکہ بیشر ذمہ داریاں ڈپٹی کمشنر نتن کاپڑنیس انجام دے رہے ہیں۔

مالیگاؤں کے عوام کو امید ہے کہ آئی اے ایس افسر آنے سے ایک جانب جہاں بدعنوانی پر روک لگے گی وہیں، شہری مسائل اور ترقی کے لیے امیدیں روشن ہوں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.