ان سارے لوگوں کی تعلمی لیاقت بہت ہی معمولی رہی، لیکن اشون نائیک ایک تعلیم یافتہ نوجوان تھا، جس نے جرم کی دنیا میں قدم رکھنے سے پہلے ہی بیرون ملک سے انجینیئرنگ کی تعلیم حاصل کر چکا تھا۔ یہی نہیں وہ ایک ہونہار کھلاڑی بھی رہ چکا تھا، بامبے کرکٹ ایسوسی ایشن کے رکن رہنے والے اشون نائیک نے ایک سبزی بیچنے والے گھر میں جنم لیا۔
رماکانت اچریکر کی شاگردی میں اشون نے کم عمری میں ہی رنجی ٹرافی سے وابستہ ہوا، لیکن جرم کے راستے پر چلنے کے بعد اشون نائیک جنوبی ممبئی کے مسلم اکثریتی علاقوں کے ان لوگوں میں اپنا نام درج کرایا۔ جن کی جرم کی دنیا میں دہشت تھی۔
یہ ایک واحد شخص تھا، جس نے جرم کی دنیا میں قدم رکھنے سے پہلے اعلی تعلیم یافتہ ہوا، باوجود اس کے اس نے کسی ملٹی نیشنل کمپنی میں ملازمت نہیں کہ بلکہ راستے بدل دئے اور جرم کی راہ پر چل پڑا۔
مزید پڑھیں:
کنگنا نے اس بار پلوامہ کی مثال دی
اشون نائیک فی الحال جیل میں بند ہے، جبکہ جن لوگوں کی مجرمانہ سرگرمیوں کا ذکر کیا گیا وہ یا تو بھارت سے باہر ہیں یا تو دنیا سے چلے گئے۔