ETV Bharat / state

کریمی لائبریری میں ہندو مذہب کی مقدس کتابیں اردو زبان میں موجود

قدیم عمارت ہونے کے باوجود مضبوط اور مستحکم عمارت انجمن اسلام، جو کہ ممبئی میں واقع ہے۔ یہ عمارت کسی تعارف کا محتاج اس لیے نہیں ہے کیونکہ انجمن ہی واحد ملک کا وہ علمی ادارہ ہے، جس کے طلبا و طالبات ملک اور بیرون ممالک میں موجود ہیں اور ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔

holy books of Hindu religions are available in urdu language in karimi library
کریمی لائبریری میں ہندو مذاہب کی مقدس کتابیں اردو زبان میں موجود
author img

By

Published : Sep 24, 2020, 8:48 PM IST

اس عمارت میں کریمی لائبریری موجود ہے۔ یہ لائبریری عام لائبریری سے بہت جدا ہے۔ کتابیں تو ہر لائبریری میں موجود ہیں، لیکن یہاں ہندو مذہب کی مقدس کتابیں موجود ہیں، وہ بھی اردو زبان میں۔

دیکھیں ویڈیو

راماین، ہنومان چالیسا سمیت کئی ایسی کتابیں ہیں، جو آپ کو ملک کے کسی بھی لائبریری میں نہیں ملے گی۔ لیکن انجمن اسلام کی اس کریمی لبریری میں وہ نادر و نایاب کتابیں باآسانی دستیاب ہیں۔

مقدس کتابیں کافی پرانی ہیں، بوسیدہ ہیں اسلئے انجمن اسلام نے اسے ڈیجیٹلائز کر دیا۔ تاکہ وقت کے دھندھلکے میں یہ مقدس اور نایاب کتابیں جو کہ اردو زبان میں موجود ہیں، وہ کہیں گم نہ ہو جائیں۔

holy books of Hindu religions are available in urdu language in karimi library
ہندو مذہب کی مقدس کتابیں اردو زبان

انجمن اسلام کی تاریخ بہت قدیم ہے، اس کے نگہبانوں نے جنگ آزادی میں بھی نمایاں کردار اداکیا ہے اور جیل کی سلاخوں کے پیچھے قید کر لیے گئے۔ ملک پر جب بھی کوئی وباء قدرتی آفات آئی تو مصیبت کے آلام میں انجمن ملک اور حکومت کے ساتھ صف اول میں کھڑا رہا۔ اسی روایت کے ساتھ ساتھ انجمن اسلام نے اس فریضہ کا حق ادا کیا، جو ملک کی گنگا جمنی تہذیب میں چار چاند لگاتی ہے۔

مزید پڑھیں:

مسجد: عبادت گاہ کے ساتھ ساتھ سماجی ضروریات کی تکمیل کا مرکز

انجمن اسلام بھارت کا واحد ادارہ ہے، جو گزشتہ147 برس سے تعلیمی میدان میں نمایاں کردار ادا کرتے ہوئے اپنے فرائض انجام دے رہا ہے۔ جس کے زیر اہتمام 97 ادارے ہیں اور تین ہزار ٹیچر کی کفالت میں ایک لاکھ سے زائد طالب علم زیر تعلیم ہیں اور جن کا تعلق متعد مذاہب سے ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.