اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں واقع مکئی گیٹ علاقے میں راستے کی تعمیر اور زیر زمین کیبل وائر ڈالنے کے لیے کھدائی کا کام جاری تھا اس دوران مکئی گیٹ کے قریب پتھروں سے بنا ہوا ایک قدیم ہاؤس برآمد ہوا ہے۔
اس کے بعد محکومہ آثار قدیمہ کے افسران حوض نکلنے کی جگہ مکئی گیٹ پر پہنچے اور کھدائی کا کام روک دیا اور ہاؤس کا معائنہ کرنے لگے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر آف اسٹیٹ آرکیلوجی امول گھاٹے اپنے عملے کے ساتھ حوض نکلنے کی جگہ پر پہنچے اور انہوں نے نہ صرف اس حوض کا معائنہ کیا بلکہ گیٹ کے دوسرے جانب بھی معائنہ کیا کہ کہیں اس جانب بھی تو کوئی اس طرح کا حوض نہیں ہے۔
محکمہ آثار قدیمہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے مطابق مکئی گیٹ کی چھت سے اس میں پانی داخل ہو کر گیٹ کے پتھر وں کو کمزور کر رہا تھا۔اسی لیے اس کی پہلے ہی مرمت کر لی گئی، مگر زیر زمین قدیم تاریخی حوض برآمد ہونے کے بعد یہ پتہ چلا ہے کہ زمین سے بھی اس تاریخی دروازے میں نچلی جانب سے پانی داخل ہو رہا تھا۔ اب اسی مناسبت سے دروازے اور حوض دونوں ہی کی مرمت کروائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں؛Vacant lands of Waqf وقف بورڈ کی خالی زمینوں کو ڈیولپمنٹ کر کے لیز پر دیا جائے گا: وقف بورڈ ممبر فوزیہ تحسین
اس تاریخی آثاثے کو محفوظ کیا جائے گا اثار قدیمہ کے ذمہ داروں نے مزید کہا کہ مکئی گیٹ سے متصل قدیم پل بھی بوسیدہ ہو چکا ہے لہذا اس پل سے ہیوی گاڑیوں کی آمد اور درفت روکی جانی چاہیے کیونکہ اگر پل ٹوٹتا ہے تو مکئی گیٹ کو بھی نقصان پہنچے گا۔