ETV Bharat / state

تاریخی شیواجی پارک دلہن کی طرح سجا

author img

By

Published : Nov 28, 2019, 3:00 PM IST

عروس البلاد ممبئی کے جنوب وسطی علاقے دادر کے مشہور و معروف علاقہ میں واقع شیواجی پارک کو 'مراٹھی مانس' ممبئی ہی نہیں بلکہ مہاراشٹر کی شان سمجھتے ہیں۔

تاریخی شیواجی پارک دلہن کی طرح سج دھج گیا

ہرسال شیوسینا کی دسہرہ ریلی تقریباًٰ نصف صدی سے منعقد ہوتی آئی ہے جبکہ یہیں شیوسینا کے بانی سربراہ بال ٹھاکرے کی یادگار بھی واقع ہےشیواجی پارک کو آج ایک دلہن کی سجایا جارہا ہے ،کیونکہ شیوسینا کے آنجہانی سربراہ بال ٹھاکرے کے صاحبزادے اور موجودہ سربراہ ادھوٹھاکرے نے وعدہ کیا تھا کہ وہ ایک بار پھر مہاراشٹر کو شیوسینا کا وزیراعلیٰ دیں گے اور کانگریس ،این سی پی اور شیوسینا اتحاد (مہاوکاس اگھاڑی ) کے لیڈر کی حیثیت سے ادھواس تاریخی میدان میں بحیثیت وزیراعلیٰ عہدہ اور رازداری کا حلف لیں گے۔

گزشتہ شب گورنر کے ذریعہ ادھوٹھاکرے کو وزیراعلیٰ نامزد کیے جانے کے بعد وزیراعظم نریندرمودی نے ادھوٹھاکرے کو مبارکباد پیش کی ۔شام چھ بجکر 40منٹ پر حلف برداری ہوگی۔

تقریباً 25سال قبل شیواجی پارک کوٹھیک اسی طرح دلہن کی طرح سجایا گیا تھا جب شیوسینا کے منوہرجوشی نے پہلے وزیراعلیٰ کے طورپر حلف لیا تھا۔

روزنامہ اردوٹائمز کے پالٹیکل ایڈیٹر فاروق انصاری اس تقریب کو یادکرتے ہوئے بتاتے ہیں کہ 1966میں متحدہ مہاراشٹر تحریک کے دوران شیواجی پارک اہم مرکز رہا تھا اور 25سال قبل جب شیوسینا کو تیس سال کی جدوجہد کے بعد اقتدار حاصل ہوا تو بال ٹھاکرے نے شیواجی پارک پر حلف برداری کی تقریب منعقد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اُس دن پورا علاقہ بھگوا رنگ میں رنگا ہوا نظرآرہا تھا اور شیوسینا کے شیوسینک گلال اڑاکر اور مہاراشٹر کے لوک رقص کرتے ہوئے جیسے جھوم رہے تھے ،کیوں کہ مراٹھی مانس کا ایک خواب پورا ہوگیا تھا اور شیوسینا کے رہنما منوہر جوشی نے حکومت کی باگ ڈورسنبھال لی تھی،اور انہیں بی جے پی کے ساتھ ساتھ کانگریس کے باغیوں اور آزاد امیدواروں کی حمایت بھی حاصل تھی۔

Intro:Body:

dfg

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.