اورنگ آباد: پچھلے کچھ مہینوں سے اورنگ آباد کو حساس شہر کے نام سے جانا جا رہا تھا۔ کیونکہ گزشتہ چند برسوں میں یہاں بڑے پیمانے پر ہندو مسلمانوں کے درمیان تشدد کے واقعات رونما ہوئے تھے۔اس میں دونوں جانب کے لوگوں کا نقصان ہوا تھا۔ لیکن اس سال 12 ربیع الاول کے دوران جلوس محمدی کے ذریعے اورنگ آباد میں گنگا جمنی تہذیب اور ہندو مسلم اتحاد کی مثال دیکھنے کو مل رہی ہے۔
جلوس محمدی ہندو اکثریتی علاقے راجہ بازار سے گزر رہا تھا، اس وقت برادران وطن کی ہندو مسلم ایکتا منچ کی جانب سے نے اپنے مسلم بھائیوں کے لیے مٹھائی بنا کر تقسیم کی گئی۔اس موقع پر اورنگ آباد پولیس کمشنر نے دونوں ہی مذاہب کے لوگوں کی ستائش کی جو لوگ ہندو مسلم ایکتا کے لیے کام کر رہے ہیں۔ جلوس محمدی کو دیکھتے ہوئے اورنگ اباد کے راجہ بازار میں سخت پولیس بندوبست لگایا گیا تھا۔
راجہ بازار وہی علاقہ ہے جہاں پر پچھلے کچھ سال پہلے اورنگ آباد تشدد کی شروعات ہوئی تھی، اور اسی علاقے میں کئی سارے ہندو اور مسلمانوں کی دکانیں جلائی گئی تھی، اورنگ آباد پولیس کمشنر کی کاوشوں کی وجہ سے آج امن کا پیغام دینے کی چھوٹی سی کوشش کی جا رہی ہے، جس کی ستائش شہر میں ہر کوئی کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اسپتال میں اموات حکومتی نظام کی ناکامی کو اجاگر کرتا ہے، شردپوار
برادران وطن کا کہنا ہے کہ وہ پچھلے 14 برسوں سے اس جگہ پر جب بھی عید میلاد النبی کے موقع پر جلوس محمدی گزرتا ہے، اس وقت مسلمان بھائیوں میں مٹھائی تقسیم کی جاتی ہے، برادران وطن کا کہنا ہے کہ کئی سارے سیاسی لیڈر ہندو مسلم کے بیچ میں لڑائی کر کے انہیں لڑانا چاہتے ہیں لیکن ہمیں ملک میں اموشنتی رکھنی چاہیے اور اس طرح کے جلوسوں میں کر کے ہندو مسلم بھائی چارے کی مثال دینی چاہیے۔