ETV Bharat / state

Hijab Row: حجاب معاملہ دوسری ریاست کا ہے، مہاراشٹر میں اس پر احتجاج نہ کریں

ریاستی وزیر داخلہ دلیپ والسے پاٹل Maharashtra HM Dilip Walse Patil نے کہا کہ 'میں عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ اس طرح کے مسائل پر غیر ضروری احتجاج نہ کریں۔' یہ واقعہ کسی دوسری ریاست میں ہوا ہے، ہمیں اس پر مہاراشٹر میں احتجاج نہیں کرنا چاہیے۔ میں عوام سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کرتا ہوں۔'

حجاب معاملہ دوسری ریاست کا ہے، مہاراشٹر میں اس پر احتجاج نہ کریں

author img

By

Published : Feb 10, 2022, 2:56 PM IST

مہاراشٹر کے وزیر داخلہ دلیپ والسے پاٹل Maharashtra HM Dilip Walse Patil نے عوام سے ریاست میں امن و امان برقرار رکھنے کی اپیل کی اور کہا کہ کرناٹک میں حجاب پہننے پر ہوئے تنازعہ کے معاملے میں ریاست کے امن و امان کو خراب کرنا درست نہیں ہے نیز اس پر ردعمل ظاہر کرکے سماج دشمن عناصر کو موقع فراہم نہ کیا جائے۔

انہوں نے عوام سے مطالبہ کیا کہ مہاراشٹر میں اس طرح کے معاملات پر 'غیر ضروری احتجاج' نہ کریں اور امن قائم رکھیں۔

ریاستی وزیر داخلہ نے کہا کہ 'میں عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ اس طرح کے مسائل پر غیر ضروری احتجاج نہ کریں۔' یہ واقعہ کسی دوسری ریاست میں ہوا ہے، ہمیں اس پر یہاں احتجاج نہیں کرنا چاہیے۔ میں عوام سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کرتا ہوں۔'

وزیر داخلہ نے یہ بیان ریاست کے بیڑ نامی مقام پر گزشتہ دنوں مجلس اتحادالمسلمین کی جانب سے حجاب تنازعہ پر کیے گئے احتجاج کی روشنی میں جاری کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ممبئی پولیس کی اسپیشل برانچ کے افسران، علماء کرام، ائمہ مساجد اور مسلم سیاسی قائدین سے رابطے بنائے ہوئے ہیں اور وہ ان سے مہاراشٹر میں کرناٹک کے واقعہ پر ردعمل ظاہر نہ کرنے کی مسلمانوں سے اپیل کرنے کی درخواست کر رہے ہیں۔

ذرائع نے مزید کہا کہ کل نماز جمعہ کے پیش نظر مساجد کے اطراف اور مسلم علاقوں میں واقع میدانوں پر بھی نظر رکھی جائے گی تاکہ حجاب پر ہونے والے معاملے پر بروقت کاروائی کی جاسکے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.