اورنگ آباد: حجاب کے تعلق سے مسلمانوں میں بیداری پیدا کرنے اور قرآن کریم کی آیات کی روشنی میں حجاب کی اہمیت و افادیت کو اجاگر کرنے کے مقصد سے اورنگ آباد میں شعور عفت و حجاب مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس مہم کے تحت حجاب انعامی مقابلے کا اہتمام بھی کیا جارہا ہے۔ مہم کے ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ انعامی مقابلے میں تمام طلبا وطالبات شرکت کرسکتے ہیں، جس میں پہلا انعام ایک لاکھ روپے رکھا گیا ہے، ایک مہینے تک اس مقابلے میں شرکت کی جاسکتی ہے۔
رشید صدیقی نے کہا الحیاء حجاب انعامی مقابلہ Alhaya Hijab Prize Contest رکھا گیا ہے، جس میں اللہ اور اس کے رسول کے احکامات کیا ہے؟ اس مقابلے کو پچاس سوالات کی شکل میں تیار کیا گیا ہے جس سے مسلم کمیونٹی کے اندر ایک بیداری ہو اور اللہ اور اس کے رسول کے احکامات کی پیروی ہو اسی مقصد کے لیے الحیاء حجاب مقابلہ رکھا گیا، جس میں اول انعام ایک لاکھ روپیہ دوسرا انعام پچاس ہزار روپیہ اور تیسرا انعام پچیس روپے رکھا گیا ہے، یہ سارے انعام کے پیسے ''شہید مسجد'' کے لیے استعمال کیے جائیں گے جو اورنگ آباد وقف بورڈ دفتر کے پیچھے ہیں۔
![Hijab Awareness Campaign Launched in Aurangabad](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/mh-aur-02-hijab-contast-avbs-7204819_20052022161749_2005f_1653043669_130.jpg)
مزید پڑھیں:
- Kashmir School Asks Staff To Avoid Hijab: ہماری لڑکیاں حجاب سے دستبردار نہیں ہوں گی، محبوبہ مفتی
- Hijab-Wearing Woman from India Becomes Student Union Leader in UK University: حجاب گرل برطانیہ کی یونیورسٹی میں طلبہ یونین کی لیڈر منتخب
فاروق احمد نے کہا کہ کرناٹک میں اسکول اور کالج میں حجاب پر پابندی عائد کی گئی ہے اور یہ معاملہ عدالت تک چل گیا۔ ہماری طرف سے اچھی پیروی نہیں کی گئی ہے. قرآن میں بھی پردے کا ذکر ہے کہ کس طرح سے پردہ کیا جائے ہم لوگوں میں حجاب کی معلومات زیادہ سے زیادہ پہنچے اسی لیے یہ مقابلہ رکھا گیا۔ اس مقابلے کی آخری تاریخ 15 جون رکھی گئی ہے۔