اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں وحدت اسلامی ہند کی دس روزہ شعور عفت و حجاب مہم کا اختتام ہوا۔ ملک گیر سطح پر ہوئے اس دس روزہ حجاب مہم منائی گئی، اس مہم کے تحت طالبات میں مسابقتی پروگرام، بحث ومباحثے اور ڈرائنگ مقابلے منعقد کیے گئے۔ اس اختتامی جلسہ میں وحدت اسلامی ہند کی شوریٰ رکن عائشہ آئینی نے خواتین سے خطاب کیا۔ جس میں انہوں نے کہا کہ خواتین کو حجاب کے معاملے میں ثابت قدمی کا مظاہرہ لازمی طور پر کرنا چاہیے۔ Hijab Awareness Campaign in Aurangabad
بتایا گیا ہے کہ ایک مثبت لائحۂ عمل اختیار کرنے اور ایمان، استقامت اور اتحاد، خصوصی طور پر عفت و حجاب کے مرکزی خیال کے تحت حکمت عملی اور طریقۂ کار کے تعین کے لیے وحدت اسلامی ہند نے دس رورہ 'شعور عفت و حجاب مہم' کا انعقاد کیا ہے۔ جو 22 مئی سے 31 مئی کے دوران منعقد کی گئی، اس مہم کے تحت میں عفت و حجاب جیسے مرکزی موضوعات پر عوام کو توجہ دلانے کے لیے وحدت اسلامی ہند کے افراد نے مختلف بستیوں میں پہنچ کر انفرادی و اجتماعی ملاقاتیں کی اور مختلف ذریعے سے عوام میں بیداری پیدا کرنے کے لیے کوشش کی۔
![وحدت اسلامی ہند کی دس روزہ شعور عفت و حجاب مہم کا اختتام](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/mh-aur-01-hijab-muhim-avb-7204819_03062022154144_0306f_1654251104_547.jpg)
اس میں اس بات پر بھی فکرمندی کا اظہار کیا گیا کہ ملکی اور بین الاقوامی حالات کے اثرات نے مسلمانوں کو تباہی کے ڈھیر پر لاکر کھڑا کر دیا ہے۔ عفت و حجاب کے علاوہ جان و مال، عزت و آبرو کے ساتھ اب ایمان بھی خطرات سے دوچار ہے۔ ایسے حالات میں ہمارا عمومی رویّہ کیا ہونا چاہیے نیز وحدت اسلامی ملت کو احساس دلانا چاہتی ہے کہ ان حالات میں ہوشیاری و بیداری کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: