تھانے ریلوے اسٹیشن پر اس وقت افرا تفری کا ماحول پیدا ہوگیا جب ایک نوجوان اوور ہیڈ وائر کے کھمبے پر چڑھ گیا لیکن فائر بریگیڈ عملہ کی بروقت کاروائی سے اسے بحفاظت نیچے اتار لیا گیا۔
تھانے ریلوے انتظامیہ افسران نے مذکورہ شخص کو نیچے اتارنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے جس کے بعد فائر بریگیڈ عملہ کو بلانا پڑا۔
فائر بریگیڈ عمل کافی مشقت کے بعد اس شخص کونیچے اتارنے میں کامیاب رہا۔
پولیس کے مطابق مذکورہ شخص کا نام رامپال ہے جو جھارکھنڈ سے تعلق رکھتا ہے اور معاش کی تلاش میں ممبئی آیا لیکن روزگار نا ملنے سے پریشان ہوگیا اور اس نے اس طرح کی حرکت کی۔
رامپال کی اس طرح کی حرکت کی وجہ سے لوکل ٹرینوں کی آمد و رفت کچھ وقت کے لیے متاثر رہی۔