'سٹیزن ایجوکیشن سوشل اینڈ ویلفیر سوسائٹی' کے چیئرمین ڈاکٹر منظور حسن ایوبی پر 15 لاکھ روپئے رشوت لینے کا الزام ہے۔
ڈاکٹر منظور حسن ایوبی پر الزام ہے کہ انھوں نے ایک خاتون سے 15 لاکھ روپئے نوکری دینے کے نام پر رشوت لی تھی، نوکری نہیں ملنے پر متاثرہ نے پولیس میں اس کی شکایت درج کروائی۔
متاثرہ خاتون کی شکایت پر پولیس نے ڈاکٹر منظور حسن ایوبی کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں سٹیزن ایجوکیشن سوشل اینڈ ویلفیر سوسائٹی کے چیئرمین ڈاکٹر منظور حسن ایوبی کی ضمانت ہائی کورٹ میں رد کردی گئی ہے۔
اس سے قبل بھی 5 جنوری 2021 کو ان کی گرفتاری کی ضمانت تکنیکی بنیاروں پر رد کی گئی تھی۔
اس ضمن میں دوبارہ عریضہ کی سماعت ہوئی جس میں بامبے ہائی کورٹ کے جج نے منظور حسن ایوبی کو ضمانت دینے سے انکار کردیا ہے۔
مزید پڑھیں:این سی بی نے نواب ملِک کے داماد کو گرفتار کیا
واضح رہے کہ متاثرہ خاتون نے ڈاکٹر منظور حسن ایوبی کے علاوہ تین دیگر افراد پر بھی مقدمہ درج کروایا ہے۔
ایک شخص نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر نمائندے کو بتایا کہ پرائیویٹ اسکولز کی جانب سے استحصال کی خبریں آتی رہتی ہیں۔تاہم انتظامیہ کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی جاتی ہے، جس کی وجہ سے لوگوں کو مختلف قسم کے ںقصانات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔