ETV Bharat / state

ہیمنت نگرالے، ممبئی کے نئے پولیس کمشنر

ہیمنت نگرالے کو پرمبیر سنگھ کی جگہ ممبئی کا نیا پولیس کمشنر مامور کیا گیا ہے۔ انہوں نے باقاعدہ طور پر آج اپنا چارج بھی سنبھال لیا۔

Hemant Nagrale
Hemant Nagrale
author img

By

Published : Mar 17, 2021, 10:11 PM IST

پولیس کمشنر کا چارج سنبھالنے کے بعد پریس کانفرنس میں ہیمنت نگرالے نے کہا کہ ممبئی پولس نازک اور ناگفتہ بہ حالات سے گزر رہی ہے۔ ان حالات میں تمام پولس افسران کے تعاون سے حالات سازگار بنانے کے لیے ریاستی حکومت نے میری تقرری کی ہے۔

ممبئی کے نئے پولیس کمشنر ہیمنت نگرالے

انہوں نے کہا کہ 'جس طرح سے ممبئی پولس کی شبیہ خراب ہوئی ہے اسے بہتر بنانے کی میں ہر ممکن کوشش کروں گا اور اس کے لیے تمام لوگوں کا تعاون ازحد ضروری ہے۔

ہیمنت نگرالے نے سچن وازے کا نام لیے بغیر امبانی کیس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی اس کیس میں ملوث ہے اس پر کارروائی ہوگی، کسی کو بھی بچانے کی کوشش نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'اس معاملے کی تفتیش این آئی اے اور اے ٹی ایس کر رہی ہے۔ تفتیش پر ابھی کچھ کہنا مناسب نہیں ہے۔ میں ممبئی شہر میں ایڈیشنل کمشنر اور جوائنٹ پولس کمشنر انتطامیہ کے طور پر ذمہ داری سنبھال چکا ہوں۔ لہذا یہاں کے حالات سے واقفیت رکھتا ہوں۔

ریاست حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نگرالے نے کہا کہ حکومت نے ایسے حالات میں مجھے موقع دیا جب ممبئی پولس کی شبیہ خراب ہوئی ہے اور اس شبیہہ کو دوبارہ صحیح کرنا نیز عوام کا اوتماد حاصل کرنا میرا ترجیحی کام ہوگا کیونکہ ابھی ممبئی پولس کے جو حالات ہیں وہ انتہائی نازک ہیں اور ایسے حالات کا مقابلہ کرنا میری ذمہ داری اور ترجیحات میں شامل ہے میں سب کو ساتھ لے کر کام کروں گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.