ETV Bharat / state

اورنگ آباد: سیلاب متاثرین کے لیے امداد روانہ - help for koukan flood victims

کوکن کے سیلاب متاثرین کے لیے اورنگ آباد کے اتحاد گروپ اور روٹری کلب کے اشتراک سے ایک ٹرک سامان روانہ کیا گیا۔

help for flood victims leaves Aurangabad

author img

By

Published : Aug 1, 2021, 10:41 PM IST

کوکن کے سیلاب متاثرین کے لیے شہر اورنگ آباد سے امداد روانہ کی گئی ہے۔ اورنگ آباد کے اتحاد گروپ اور روٹری کلب کے اشتراک سے ایک ٹرک روز مرہ کا سامان روانہ کیا گیا ہے۔ اس دوران ایم پی امتیاز جلیل نے کہا کہ 'سیلاب متاثرین کی مدد وقت کا اہم تقاضہ ہے۔'

اورنگ آباد: سیلاب متاثرین کے لیے امداد روانہ

رتناگیری ضلع کے چپلون اور دوسرے علاقوں میں ایک ہفتہ پہلے آئی طغیانی سے ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے ہیں، سیلاب کا پانی سب کچھ بہاکر لے گیا، حالات اتنے سنگین ہیں کہ ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود متاثرہ علاقوں میں زندگی معمول پر نہیں آسکی ہے۔

اورنگ آباد کے شہریان مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرین کی ہر ممکن مدد کے لیے آگے آرہے ہیں، متعدد تنظیموں کی جانب سے راحتی سامان روانہ کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مالیگاؤں: سیلاب متاثرہ علاقے کے لیے مالیگاؤں میں منفرد طریقے سے امداد اکٹھا

اورنگ آباد کے اتحاد گروپ اور روٹری کلب کے اشتراک سے ایک ٹرک بھر کر سامان روانہ کیا گیا اورنگ آباد کے ایم پی امتیاز جلیل کا کہنا ہیکہ یہ چھوٹی سی کو شش ہے اس میں عوام کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ضرورت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.