ETV Bharat / state

Flood-Like Situation in Malegaon's Rivers: مسلسل بارش سے مالیگاؤں کی ندیوں میں سیلابی صورتحال - مالیگاؤں کی گرنا ندی اور موسم ندی میں پانی

مالیگاؤں میں مسلسل کئی دنوں سے موسلادھار بارش کی وجہ سے ندیوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ Heavy Rain in Malegaon

Heavy Rain in Malegaon
مالیگاؤں کی ندیوں میں طغیانی
author img

By

Published : Jul 13, 2022, 8:36 AM IST

مہاراشٹر: ناسک ضلع میں موسلادھار بارش کے درمیان شہر مالیگاؤں کی گرنا ندی اور موسم ندی میں پانی چھوڑا گیا ہے جس کے بعد ان دونوں ندیوں میں کافی مقدار میں پانی بہہ رہا ہے۔ گزشتہ چار دنوں کی مسلسل بارش سے باگلان تعلقہ کا ہرن باری ڈیم چھلک اٹھا ہے اور موسم ندی میں تقریباً 6 ہزار 221 کیوسک کی رفتار سے پانی بہہ رہا ہے۔ Maosam River in Malegaon

مالیگاؤں کی ندیوں میں طغیانی

اس تعلق سے محکمہ فائر بریگیڈ کے افسر سنجے پوار نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ہرن باری ڈیم سے 6 ہزار 221 کیوسک کی رفتار سے جبکہ چنکاپور ڈیم سے 19 ہزار 192 کیوسک کی رفتار سے پانی چھوڑا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میونسپل کمشنر کے حکم پر تقریباً 19 شناخت کیے گئے مقامات پر عوام کو محکمہ فائر بریگیڈ کی جانب سے اطلاع دی گئی ہے اور ندیوں کے اطراف رہائش پذیر مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ Malegaon Weather News

سنجے پوار نے مزید کہا کہ پانی کا بہاؤ تیز ہونے کی وجہ سے دونوں ندیوں میں سیلابی کیفیت پیدا ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ شہر میں عیدالاضحیٰ کی تعطیلات جاری ہیں لہذا شہریان اور نوجوانوں سے گزارش کی جارہی ہے کہ ندیوں کے اطراف جانے سے احتیاط کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.