ETV Bharat / state

بھیونڈی اور مضافات میں زبردست موسلادھار بارش

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل صنعتی شہر بھیونڈی میں گزشتہ کئی دنوں سے ہورہی موسلادھار بارش نے ایک بار پھر خطرناک رُخ اختیار کرلیا اور صبح سے ہورہی طوفانی بارش سے شہر کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

بھیونڈی اور مضافات میں زبردست موسلادھار بارش، متعلقہ تصویر
author img

By

Published : Sep 8, 2019, 10:30 AM IST

Updated : Sep 29, 2019, 8:48 PM IST

شہر کے شاہراہ دو سے چار فٹ تک بارش کا پانی جمع ہونے سے شہریوں میں کارپوریشن کے تئیں شدید ناراضگی پائی جا رہی ہے۔

گذشتہ روز'گنپتی وسرجن' کرنے والے منڈلوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، سڑک پر ہونے والے گڈھوں کو لے کر عقیدت مند اس میں گرتے رہے اور گڈھوں کا پانی لوگوں کے اوپر آرہا تھا۔

بھیونڈی اور مضافات میں زبردست موسلادھار بارش، متعلقہ ویڈیو

شہر سے متصل شیلارگاؤں میں متعدد مکانوں، دکانوں اور شہر کے نشیبی علاقے میں واقع پاورلوم کے کارخانوں میں بارش کا پانی داخل ہوگیا، جس سے لاکھوں کی املاک برباد ہونے کی اطلاع موصول ہورہی ہے۔

گزشتہ کئی دنوں سے ہورہی بارش نے شہریوں کی زندگی کو مفلوج بنادیا ہے۔
بارش کا پانی شاہراہوں پر جمع ہونے کے سبب ممبئی ناسک شاہراہ، انجور پھاٹا سے احمدآباد اور بھیونڈی واڈرہ شاہراہ پر ٹریفک نظام پورے دن درہم برہم تھا۔

شہریوں اور بیرونی شہر جانے والے مسافروں کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اس کے علاوہ دیہی علاقے میں بھاتسا اور کالو ندی سمیت کنارے آباد گاؤں میں بارش کا پانی داخل ہوگیا۔

جب کہ شہر کے نشیبی علاقے زیرِ آب ہوگئے، اس صورتحال کے سبب یومیہ اجرت کرکے اہل خانہ کی کفالت کرنے والے افراد کے سامنے روزی روٹی کی دشواری پیش آرہی ہے۔

کامواری ندی کے کنارے آباد مہاڑا کالونی، ندی ناکہ، شیلار، عیدگاہ روڈ، تکیہ امانی شاہ سمیت متعدد علاقوں میں کئی فٹ تک بارش کا پانی جمع ہوگیا۔

شہر کی سڑکیں نالوں میں تبدیل ہوگئی۔ جونا آگرہ روڈ، تین بتی، بازار پیٹھ، درگاہ، نظام پورہ، روڑ اعظمی نگر، فیضان کمپاؤنڈ، غیبی نگر،باولا کمپاؤنڈ، سلامت پورہ، عام پاڑہ سمیت مختلف علاقوں میں شہریوں سیلابی کیفیت کا شکار ہونا پڑ رہا ہے۔

Intro:بھیونڈی اور مضافات میں زبردست موسلادھار بارش

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل صنعتی شہر بھیونڈی میں گزشتہ کئی دنوں سے ہورہی موسلادھار بارش ایک بار پھر خطرناک رخ اختیار کرلیا اور صبح سے ہورہی طوفانی بارش سے شہر کا نظام درہم برہم ہوگیا. شہر کے شاہراہوں دو سے چار فٹ تک بارش کا پانی جمع ہونے سے شہریوں میں کارپوریشن کے تئیں شدید ناراضگی ہے.

سنیچر کو گنپتی وسرجن کرنے والے منڈلوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا سڑک پر ہونے والے گڑھے کو لیکر گنیش بھکت اس میں گرتے رہے اور گڑھوں کا پانی لوگوں کے اپر ارہا تھا.
شہر سے متصل شیلار گاؤں میں متعدد مکانوں، دکانوں اور شہر کے نشیبی علاقے میں واقع پاورلوم کے کارخانوں میں بارش کا پانی داخل ہوگیا جس سے لاکھوں کی املاک برباد ہونے کی اطلاع موصول ہورہی ہے.
گزشتہ کئی دنوں سے ہورہی بارش نے شہریوں کی زندگی کو مفلوج بنادیا ہے. بارش کا پانی شاہراہوں پر جمع ہونے کے سبب ممبئی ناسک شاہراہ ،انجور پھاٹا سے احمدآباد اور بھیونڈی واڑہ شاہراہ پر ٹریفک نظام پورے دن درہم برہم تھا.
شہریوں اور بیرونی شہر جانے والے مسافروں کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا ہے. بھیونڈی شہر اور مضافات کے دیہی علاقوں دو دنوں سے ہورہی موسلادھار بارش سے ندیوں متعدد ندیاں افان پر ہے. دیہی علاقے میں بھاتسا اور کالو ندی سمیت کنارے آباد گاؤں میں بارش کا پانی داخل ہوگیا.

جبکہ شہر کے نشیبی علاقے زیرِ آب ہوگئے پیدا اس صورتحال کے سبب یومیہ اجرت کرکے اہل خانہ کی کفالت کرنے والے افراد کے سامنے روزی روٹی کی دشواری پیش آرہی ہے
کامواری ندی کے کنارے آباد مہاڑا کالونی، ندی ناکہ، شیلار ،عیدگاہ روڑ ،تکیہ امانی شاہ سمیت متعدد علاقوں میں کئی فٹ تک بارش کا پانی جمع ہوگیا شہر کی سڑکیں نالوں میں تبدیل ہوگئی جونا آگرہ روڑ ،تین بتی، بازار پیٹھ، درگاہ، نظام پورہ، روڑ اعظمی نگر ،فیضان کمپاؤنڈ، غیبی نگر ،باولا کمپاؤنڈ ،سلامت پورہ، عام پاڑہ سمیت مختلف علاقوں میں شہریوں سیلابی کیفیت کا شکار ہونا پڑ رہا ہے.
Body:بھیونڈی اور مضافات میں زبردست موسلادھار بارشConclusion:بھیونڈی اور مضافات میں زبردست موسلادھار بارش
Last Updated : Sep 29, 2019, 8:48 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.