ETV Bharat / state

Heatwave In Aurangabad اورنگ آباد میں شدید گرمی سے لوگوں کا برا حال - اورنگ آباد شہر میں غیر موسمی بارش

اورنگ آباد شہر میں غیرموسمی بارش کے بعد اب درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچ گیا ہے، جس کی وجہ سے شہریان گرمی سے پریشان ہیں۔

اورنگ آباد میں شدید گرمی سے لوگوں کا برا حال

author img

By

Published : May 11, 2023, 5:11 PM IST

اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں غیرموسمی بارش کے بعد اب گرمی اپنا ستم ڈھا رہی ہے۔ شہر میں درجہ حرارت 40 ڈگری کے تک پہنچ گیا ہے، جس کی وجہ سے شہریان گرمی سے پریشان ہیں۔ دوپہر کے وقت راستوں پر سناٹا دکھائی دے رہا ہے اور لوگ ضروری کام کے لیے ہی اپنے گھروں سے باہر نکل رہے ہیں۔

اورنگ آباد میں غیر موسمی بارش کا سلسلہ ختم ہو جانے کے بعد اب شہر کے درجہ حرارت میں اضافہ ہونے لگا ہے اور شہر کا درجہ حرارت چالیس ڈگری کے تک پہنچ گیا ہے۔ درجہ حرارت میں اضافہ سے شہریان پسینہ پسینہ ہونے لگے ہیں۔ لوگ گھروں، دُکانوں اور دفاتر میں کولر اور اے سی لگا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ امسال موسم گرما کے آغاز سے ہی وقفے وقفے سے غیر موسمی بارش کا سلسلہ جاری تھا، جس کی وجہ سے چند روز قبل تک گرمی کا احساس نہیں ہو پایا تھا، لیکن گذشتہ چار پانچ دن سے شہر و اطراف میں بے موسمی بارش کا سلسلہ بند ہو گیا ہے اور بادل صاف ہو چکے ہیں اور گرمی کی شدت میں اضافہ ہو چکا ہے۔

آج شہر کا درجہ حرارت چالیس ریکارڈ کیا گیا اور اس درجہ حرارت میں شہریان پسینے سے شرابور ہونے لگے ہیں، جبکہ محکمہ موسمیات نے رواں ماہ کے بقیہ تمام دنوں میں درجہ حرارت 40 تا 41 ڈگری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ خیال رہے کہ ہر سال ماہ فروری سے ہی گرمی کی آہٹ محسوس ہوتی ہے جبکہ مارچ میں درجہ حرارت آہستہ آہستہ بڑھتا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Heat Wave Continue اورنگ آباد میں شدید گرمی اور لو سے لوگوں کا برا حال

اپریل اور مئی میں گرمی عروج پر ہوتا ہے لیکن امسال مارچ، اپریل اور مئی میں مسلسل غیر موسمی بارش ہوئی۔ تاہم اب غیر موسمی بارش پر بریک لگ چکا ہے اور گرمی اپنا اثر دکھانے لگی ہے۔ ساتھ ہی گرمی میں اضافے کے پیش نظر کولر بازار اور دُکانوں پر بھی خریداروں کی بھیڑ دکھائی دے رہی ہے۔ دوپہر کے وقت گھر سے باہر نکلنا لوگوں کے لئے مشکل ہوگیا ہے۔ دوپہر کے وقت راستوں پر سناٹا دکھائی دے رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.