اورنگ آباد: ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مہاراشٹر ان دنوں شدید گرمی اور لو کی زد میں ہے۔ دن میں درجہ حرارت میں تشویشناک اضافہ کے سبب عام لوگوں کو بڑی دشواروں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ریاستی حکومت نے دوپہر کے وقت عام لوگوں کو بلاوجہ گھروں سے باہر نہ نکلنے کا مشورہ دیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ حکومت کی جانب سے ضروری گائیڈ لائن بھی جاری کی گئی ہے۔
ضلع اورنگ آباد میں شدید گرمی اور بھیانک لو کی وجہ سے گیارہ بجے سے شام پانچ بجے تک لوگ سڑکوں پر دکھائی نہیں دے رہے ہیں۔ لوگوں کی چہل پہل میں بھی زبرست کمی آئی ہے۔ جھلسا دینے والی گرمی کی وجہ سے روزہ داروں کو بھی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور اس کا راست اثر عید کی خریداری پر پڑنے لگے لگا ہے۔ مارکیٹنگ سے وابستہ لوگوں کا کہنا ہے کہ اب انہیں مجبوری میں تیز دھوپ میں گھر سے باہر نکلنا پڑتا ہے۔ شدید گرمی کی وجہ سے لوگ خریداری کے لئے نہیں آ رہے ہیں۔گرمی سے برا حال ہے اور اس کا اثر اب کاروبار پر پڑنے لگا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Hearwave Continue In Bengal شمالی اور جنوبی بنگال میں ریڈ الرٹ,وزیراعلیٰ ممتابنرجی کا عوام کو مشورہ
لیموں کا شربت فروخت کرنے والے شخص کا کہنا ہے کہ شدید گرمی اور لو کی وجہ سے ان کا کاروبار بہت اچھا چل رہا ہے۔ وہ روزانہ دو سے تین ہزار روپے کا کاروبار کر رہے ہیں۔ شربت کے کاروبار سے منسلک دیگر لوگوں کا کہنا ہے کہ رمضان کے مہینے میں اتنی شدید گرمی کے سبب پریشانی تو ہو رہی ہے لیکن کاروبار میں تیزی آنے سے خوشی ہو رہی یے۔ اورنگ آباد کے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ لوگوں کو باہر نکلنے سے گریز کرنا چاہیے۔لو لگنے کی وجہ سے لوگوں کی طبعیت بگڑنے لگی ہے ۔بہت سے مریض اسپتال میں آرہے ہیں ۔ڈاکٹروں کا مشورہ ہے کہ اگر ایمرجنسی کام رہا تو ہی گھر سے باہر نکلنا چاہیے ورنہ گھروں میں ہی رہنے کو ترجیح دیں۔