ETV Bharat / state

جے پور میں حضرت علی کا یوم ولادت منایا گیا - jaipur news

جےپور میں دعوت اسلامی کی جانب سے حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کا یوم ولادت پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

جے پور میں حضرت علی کا یوم ولادت منایا گیا

author img

By

Published : Feb 26, 2021, 9:32 PM IST

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے گھاٹ گیٹ علاقے میں آج دعوت اسلامی کی جانب سے حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کا یوم ولادت منایا گیا۔

اس موقع پر مہمان خصوصی اجمیر صدر انیس عطاری نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ نے اپنی زندگی میں ہمیشہ سچ بولا ہے اور عوام کو سچائی کے طرف راغب کیا اس لئے ہم لوگوں کو چاہیے کہ ہم اپنی زندگی میں ہمیشہ سچ بولیں سچ بولنے والوں کے ساتھ ہمیشہ اللہ ہوتا ہے۔

ویڈیو

پروگرام کا آغاز قرآن کی تلاوت کے ساتھ ہوا اور یہاں تشریف لائے مہمانوں کی جانب سے علی رضی اللہ تعالی عنہ کی شان میں نعت پیش کی گئی اور پروگرام کا اختتام فاتحہ خوانی سے کیا گیا۔

مزید پڑھیں:

سمینار کا کارڈ سوشل میڈیا پر موضوع بحث

اس دوران خاص طور سے کورونا وباء کے خاتمے کے لیے دعا بھی کی گئی اس موقع پر دعوت اسلامی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے اس پروگرام میں اپنی حاضری درج کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.