ریاست مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں ایک فنکار نے حکومت کو متوجہ کرنے کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لیا ہے۔ اس موسیقار کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے سبب پچھلے چھ مہینے سے کام نہیں ہے اور مہاراشٹر میں انٹرٹینمنٹ پر ابھی بھی پابندی عائد ہے جس کی وجہ سے سیکڑوں فنکار بے روزگار ہیں۔
امر نے 'سیو آرٹسٹ سیو آرٹ' ہیش ٹیگ کے تحت اورنگ آباد کے کناٹ پلیس علاقے میں تنہا احتجاجی دھرنا دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت امداد کی یقین دہانی کرا رہی ہے لیکن ہمیں امداد نہیں کام چاہیے۔
واضح رہے کہ صرف اورنگ آباد شہر میں ہی مختلف شعبوں میں کام کرنے والے فنکاروں کی تعداد دس ہزار سے زیادہ ہے۔ امر وانکھیڑے کے اس احتجاج کو سوشل میڈیا پر کافی مقبولیت ملی ہے۔ ہزاروں فنکاروں نے اس کی حمایت کی لیکن حکومت کی طرف سے اس معاملے میں کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔