ETV Bharat / state

Harsul Jail Prisoners Attack On Wardens ہرسول سنٹرل جیل کے قیدیوں نے آفسران و ملازمین کے ساتھ کی بدتمیزی

اورنگ آباد شہر کس ہرسول سنٹرل جیل میں غیرقانونی اشیاء کی تلاشی و مشکوک سرگرمیوں پر نظر رکھنے والے افسران کے ساتھ کچھ قیدیوں نے مار پیٹ کی جس کے بعد قیدیوں کے خلاف شہر کے ہرسول پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔ Harsul Jail Prisoners Attack On Wardens Police Registered Case Against 9 Prisoners

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 30, 2023, 4:40 PM IST

ہرسول سنٹرل جیل کے قیدیوں نے آفسران و ملازمین کے ساتھ کی بدتمیزی

اورنگ آباد (مہاراشٹرا): اورنگ آباد شہر کس ہرسول سنٹرل جیل میں غیرقانونی اشیاء کی تلاشی و مشکوک سرگرمیوں پر نظر رکھنے والے افسران کے ساتھ کچھ قیدیوں نے مار پیٹ کی جس کے بعد قیدیوں کے خلاف شہر کے ہرسول پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔ اورنگ آباد کی سینٹرل ہرسول جیل میں کچھ قیدیوں کی جانب سے ڈیوٹی پر معمور جیل عہدیداران کے علاوہ اہلکاروں اور ملازمین کی پٹائی کی گئی جس کے بعد ہرسول تھانے میں کل 9 قیدیوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ حملہ اس وقت ہوا جب ہر سول جیل کی ٹیم قیدیوں کی تلاشی لے رہی تھی۔

تفصیلات کے مطابق پروین رام چندر موڈ کر گزشتہ ڈیڑھ سال سے اورنگ آباد سنٹرل جیل میں جیل افسر کے طور پر کام کر رہے ہیں، حملہ کے وقت وہ تلاشی ٹیم کے ساتھ ڈیوٹی پر تھے، انہیں غیرقانونی اشیاء کی تلاشی، مشکوک سرگرمیوں پر نظر رکھنے کی ذمہ داری دی گئی تھی۔ آدھی رات کے بعد تقریباً ایک بجے جب تلاشی لی جاری تھی تو ایک قیدی نے آکر شکایت کی کہ قیدی شاہ رخ اکبر شیخ اسے مار رہا ہے۔ اسی لیے چیف انٹرنل سیکیورٹی آفیسر ستیش ہیرے نے شاہ رخ کو پوچھ گچھ کے لیے بلایا۔ جب اس سے پوچھ گچھ کی جارہی تھی تو اس نے زور زور سے چیخنا اور شکایت کرنے والے قیدی کو مارنا شروع کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: Teheerik Waqf Aurangabad تحریک اوقاف کا وقف بورڈ کی کارکردگی پر الزام

ڈیوٹی پر موجود افسران اور دیگر عملے نے مداخلت کرتے ہوئے تنازعہ کو ختم کرنے کی کوشش کی، اس دوران شاہ رخ نے جیلر پروین رام چندر موڈ کا گریبان پکڑا لیا اور انہیں زمین پر دھکیل دیا۔ اسی دوران بیرک نمبر ایک کے کچھ قیدی باہر نکل آئے اور دیگر قیدیوں، افسروں اور ملازمین پر حملہ کردیا۔ اس موقع پر دھکا مکی ہوئی۔ اس معاملہ میں پولیس سے شکایت کی گئی جس کے بعد مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.