اورنگ آباد پارلیمانی انتخابات میں تیسرے نمبر پر رہنے والے آزاد امیدوار ہرش وردھن جادو نے امتیاز جلیل کی جیت پر انھیں مبارکباد دی ہے۔
ہرش وردھن جادھو کا کہنا ہے کہ اورنگ آباد شہر کو ایک پڑھے لکھے امیدوار کی ضرورت تھی اور وہ امتیاز جلیل کی شکل میں پوری ہوگئی ہے۔
ہرش وردھن جادھو کا مزید کہنا ہے کہ شہر میں کہیں بھی فرقہ واریت نہیں پنپناچاہیے ۔ اگر امتیاز جلیل اس بات سے آگاہ نہیں ہوں گے تو شہر میں قانونی صورت حال کشیدہ ہوسکتی ہے۔
ہرش وردھن جادھو نے امتیاز جلیل سے یہ بھی کہا ہے کہ وہ تعلیم یافتہ ہیں اسی لیے وہ شہر کو ترقی کی طرف لے جائیں اور شہر میں مذہب کے نام پر فساد نہ ہونے دیں۔